InternationalPosted at: Apr 1 2023 1:59PM ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو ئی
کوئٹو، یکم اپریل (یو این آئی) ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔
ملک کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
ایکواڈور کے نیشنل رسک ڈیزاسٹر سیکرٹریٹ نے جمعہ کو بتایا کہ چمبورازو صوبے کے الاؤسی قصبے میں زبردست مٹی کے تودے گرنے کے سبب کم از کم 17 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہو گئے۔
پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ٹویٹ کیا ’’الاؤسی میں ملبے سے دو لاشیں نکال لی گئیں، جس سے مٹی کے تودے میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔‘‘
نیشنل رسک ڈیزاسٹر سیکرٹریٹ کے مطابق ملک میں مٹی کے تودے گرنے سے مجموعی طور پر 500 مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں اور 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اس واقعہ میں تقریباً 60 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 160 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔