image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 21:43 Hrs(IST)
National

ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلمانوں کو مشترکہ نظام تعلیم اپنانے کی ضرورت۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی

ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلمانوں کو مشترکہ نظام تعلیم اپنانے کی ضرورت۔ ڈاکٹر تسلیم رحمانی

نئی دہلی، 17/جنوری (یو این آئی)مسلمانوں پر مشترکہ نظام تعلیم اپنانے پر زور دیتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہاکہ مسلمانوں کو ایسا نصاب تعلیم وضع کرنا ہوگا جس میں تمام علوم فنون کا احاطہ کیا جاسکے یہ بات انہوں نے آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے زیر اہتمام’کل ہند تعلیمی کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ عصری تعلیم کے ساتھ دینوی تعلیم بھی ضروری ہے اور جتنے بھی مسلم سائنس داں ہوئے ہیں ان میں بیشتر عالم دین تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں سے ڈاکٹر بھی نکلیں، انجینئر بھی نکلیں، دانشوری بھی نکلیں، فلسفی، حساب داں اور سائنس داں بھی نکلیں۔ہمیں تعلیمی تفریق سے گریز کرتے ہوئے ایسا تعلیمی نظام اپنانے کی ضرورت ہے جو تمام علوم و فنون کا احاطہ کرسکے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اپنا ادارہ کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر مسلمانوں نے اس سمت میں قدم نہیں اٹھایا تو انہیں چند برسوں میں حاشیئے پر دھکیل دیا جائے گا اور کسی ادارے میں ان کے لئے جگہ نہیں بچے گی۔
اس کنونش میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے کہاکہ تعلیم وتعلم سے ہی تمام اقوام ومذہب کی ترقی وبقا کا راز وابستہ ہے۔آج مغربی دنیا اس لئے ترقی کے اوج ثریا پر فائز ہے کہ انہوں نے تعلیم وتدریس کی راہ سے ترقی کے راز کو پالیا ہے۔تعلیم وہ شاہ کلید ہے جس کے ذریعہ ترقی اور خوشحالی کے بند دروازوں کو کھولا جاسکتا ہے۔آج ہندوستانی مسلمان معاشی،سیاسی اور اقتصادی ہر میدان میں ناگفتہ بہ حالت کے شکار ہیں۔تعلیمی بیداری لانے کے لئے تنظیم نے آج یہ تعلیمی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی کوشش اور سرکاری منصوبوں کی تنفیذ کے باوجود ہمارا یہ ملک مجموعی طور پر آج تک ناخواندگی کی تاریکی کے بھنور میں ڈوبا ہوا ہے۔مسلمان تعلیمی میدان میں اتنی پسماندہ اور زوال پذیر قوم بن چکی ہے کہ دوسرے مذاہب کے پیروکار ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ملک کی برسراقتدار حکومتوں کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جاسکتابلکہ یہ صحیح ہے کہ کسی طرح کم ذمہ دار مسلمان بھی نہیں ہے۔آج جو کچھ علم کی خوبومسلمانوں میں موجود ہے اس کا سہرا مدارس ومکاتب پر باندھا جانا چاہئے۔ہمارے علماء نے ملک کے گوشے گوشے میں مدارس کا نیٹ ورک نہ پھیلا یا ہوتا تو اس وقت کی تعلیمی حالت کیا ہوتی اس کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے۔مدارس کی گود میں پرورش پاکر نکلنے والے ہمارے یہ علماء دینی میدان میں بلکہ عصری میدان میں بھی ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہے ہیں۔
سابق رکن پارلیمنٹ سالم انصاری نے بھی دینی اور عصری دونوں تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مدارس اسلامیہ کے فارغین نہ صرف عصری درسگاہوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ سول سروس میں اپنا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ جہاں علم ہوتا ہے وہاں شہرت اور دولت خود بخود چلی آتی ہے۔
دعوت اسلامی پر کام کرنے والے مولانا کلیم صدیق نے مشاہیر علمائے پر نمبر نکالنے پر مولانا اعجاز عرفی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہ کام کیا ہے جو اکیڈمیاں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برائی کی عمر لمبی نہیں ہوتی ہے اور اندھیرا اس وقت تک رہتا ہے جب تک ہم چراغ نہیں جلاتے۔ انہوں نے کہاکہ ہیں اندھیرے کو جگہ نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حیثیت ایک طبیب کی ہے جسے اپنے مریضوں سے دشمنی نہیں رکھنی ہے اور کسی بھی طبیب کو مریض کو دشمن زیب نہیں دیتا۔
جماعت اسلامی سے وابستہ مسٹر نصرت علی نے کہاکہ دارالعلوم صرف ایک مدرسہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے اور وہاں کے فارغین نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو تاریخ میں درج ہے اور ہندوستان کی تاریخ دارالعلوم دیوبند کے فارغین کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ دارالعلوم کے فضلاء نے ہر موقع پر خواہ وہ قادیانی کے خلاف تحریک ہو، یا الحاد و دہریت کے خلاف ہر موقع پر آگے آکر اس کا سدباب کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے اس موقع پر کہا کہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں پر اترنا ضروری ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی طاقت کو پہنچانیں اور دلت اور پسماندہ طبقات کی حفاظت کے لئے آگے آئیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو ظلم سے نجات دلائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ آئین کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
سماجی کارکن یونس صدیقی نے کہا کہ تعلیم ہی وہ کنجی ہے جس سے کامیابی کے تمام دروازے کھولے جاسکتے ہیں۔ ہمیں تعلیم کے میدان میں سرگرم رول ادا کرنے اور تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے آگے انا ہوگا اسی وقت مسلمانوں کی حالت میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ متعدد علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ اکابردیوبند کا اجرا بھی عمل میں اور متعدد شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

28 Mar 2024 | 8:34 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کو پر امن، آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ طریقے پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران انتخابی عمل کی تیاریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image