InternationalPosted at: Mar 26 2020 10:29AM مصر میں سڑک حادثہ میں 16 افراد ہلاک
قاہرہ، 26 مارچ (ژنہوا) جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے کرفیو لگائے جانے کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کئی کاروں کی ٹکر میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب میں ہوا۔ جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے بدھ کی شام سات بجے سے کرفیو لاگو کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی یہ حادثہ ہوا۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے۔ پولیس حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔
ژنہوا،اظ