image
Saturday, Sep 19 2020 | Time 08:51 Hrs(IST)
  • امریکہ مادوروکیخلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا:پومپیو
  • پاپوا نیو گنی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
  • امریکی سپریم کورٹ کی جج روتھ گنز برگ کا انتقال
  • اسپین ، فرانس اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن پابندی
  • ترکی کا قبرص پر مذاکرات سے انکار
  • صبح بخیر
International

مصر نے الجزیرہ کے صحافی حسین کی قید کی مدت میں 45 دن کی توسیع کی

مصر نے الجزیرہ کے صحافی حسین کی قید کی مدت میں 45 دن  کی توسیع کی

قاہرہ، 10 اگست ( یواین آئی ) مصر میں حکام نے پیر کو الجزیرہ کے صحافی محمد حسین کی قید میں 45 دن کی توسیع کردی۔
مسٹر حسین مصر کے رہنے والے ہیں اور دسمبر 2016 سے قید میں ہیں۔ ان پر سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور بد نظمی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام ہیں ، حالانکہ انہوں نے (مسٹر حسین) اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس کی تردید کی ہے۔ مسٹر حسین ذاتی دورے پر جب 2016 میں مصر آئے تھے ، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا اوراس وقت کے بعد سے وہ 1300 دن سے زائد دن جیل میں گزار چکے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع الجزیرہ نیوز چینل مسٹر حسین کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں مہم چلا رہا ہے۔
مصر کی ایک عدالت نے مسٹر حسین کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جسے سرکاری وکیل نے خارج کردیا تھا اور غیر متعینہ الزامات کے لئے نئی جانچ شروع کر کے انہیں (مسٹر حسین) دوبارہ جیل بھیج دیا تھا ۔
الجزیرہ نے مسٹر حسین کی قید کو مصر کے تعزیراتی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصر میں کسی جرم کی تفتیش کے لئے کسی کو بھی زیادہ سے زیادہ 620 دن تک حراست میں رکھنے کا التزام ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
امریکہ مادوروکیخلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا:پومپیو

امریکہ مادوروکیخلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا:پومپیو

واشنگٹن،19 ستمبر(اسپوتنک) امریکہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا اور اسے وسائل سے محروم کرے گا۔

...مزید دیکھیں
پاپوا نیو گنی میں  زلزلہ کے شدید جھٹکے

پاپوا نیو گنی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

پورٹ موریسبی،19 ستمبر(ژنہوا) جنوب مغربی بحر الکاہل کے علاقے میں واقع پاپوا نیو گنی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ کی جج روتھ گنز برگ کا انتقال

واشنگٹن،19 ستمبر(اسپوتنک) امریکی سپریم کورٹ کی جج روتھ بدر گنزبرگ کا انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

اسپین ، فرانس اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن پابندی

میڈرڈ 19 ستمبر (یواین آئی) یوروپی ممالک اسپین ، فرانس اور برطانیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر (کووڈ-19) کی وبا کے بعد ایک طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ترکی کا قبرص پر مذاکرات سے انکار

انقرہ،19 ستمبر (اسپوتنک) ترکی کے وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو نے ہفتہ کے روز کہا کہ ترکی قبرص کے قضیہ پر کوئی بات چیت نہیں کرنے جارہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 87,472 کورونا کے مریض صحت یاب

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 87,472 کورونا کے مریض صحت یاب

نئی دہلی 18 ستمبر(یواین آئی)پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ تعداد میں 87472 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں ملک میں گزشتہ 11دن سے روزانہ 70ہزار سے زائد کورونامریض شفایاب ہورہے ہیں مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 87472 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے قومی اوسط کورونا شفایابی شرح بڑھ کر 78.86 فیصد ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کوسی علاقہ کے لوگوں کا 86سالہ قدیم خواب ہوا پورا ، مودی نے کوسی مہا سیتو سمیت 12 ریل منصوبے بہار کو سپر د کئے

کوسی علاقہ کے لوگوں کا 86سالہ قدیم خواب ہوا پورا ، مودی نے کوسی مہا سیتو سمیت 12 ریل منصوبے بہار کو سپر د کئے

پٹنہ 18 ستمبر( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی کے تاریخی کوسی مہا سیتو سمیت مسافر سہولیات سے متعلق 12 منصوبے بہار کو سپرد کرنے سے کوسی علاقہ کے لوگوں کا 86 سال پرانا خواب آج پورا ہو گیا  مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تاریخی کوسی مہا سیتو سمیت مسافر سہولیات سے متعلق 12 ریل منصوبوں کا افتتاح کیا ۔

...مزید دیکھیں

کوارٹرفائنل میں بوپنا اور شاپوالوف کا چیلنج ختم ہوا

18 Sep 2020 | 11:47 PM

روم، 18 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے روہن بوپنا ہ اور ان کے جوڑی دار کناڈا کے ڈینیس شاپوالوف کو جمعہ کے روز سخت مقابلے کے کوارٹر فائنل ممیں ہارکر ایٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر جانا پڑا۔

ریاست میں 21 ستمبر سے جزوری طور پر اسکول کھلیں گے

18 Sep 2020 | 10:42 PM

بھوپال، 18 ستمبر (یو این آئی) وزارت داخلہ، حکومت ہند کی جانب سے سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ان لاک کے سلسلے میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 21 ستمبر سے جزوری طور پر کھلیں گے۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image