image
Thursday, Jul 16 2020 | Time 00:01 Hrs(IST)
International

مصر میں ایک دن میں کورونا کے 1000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے

مصر میں ایک دن میں کورونا کے 1000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے

قاہرہ،29 مئی (اسپوتنک)مصر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1127 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثرین کی تعداد 20793 پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے اس بات کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1127 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 29 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔
افسروں کے مطابق اب تک یہاں 5359 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں اور کُل 845 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس سے پہلے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کےلئے کئی طرح کی پابندیاں لگائی تھیں اور سبھی عوامی ٹریفک کو روک دیا تھا۔
اسپوتنک۔اےایم۔

خاص خبریں
کورونا کیسز 9.60 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح 64 فیصد

کورونا کیسز 9.60 لاکھ سے متجاوز، ریکوری شرح 64 فیصد

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
عالمی نظام بچانے کےلئے جمہوری ممالک تعاون بڑھائیں:مودی

عالمی نظام بچانے کےلئے جمہوری ممالک تعاون بڑھائیں:مودی

نئی دہلی،15 جولائی (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ کوویڈ -19 کے بعد کی دنیا میں اصولوں پر مبنی عالمی نظٓم پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور جمہوریت ، کثرتیت ، شمولیت ، بین الاقوامی اداروں کا احترام ، کثیرالجہتی ، آزادی ، شفافیت پر مبنی قوانین کو بچانے کےلئے دنیا کے سبھی جمہوری ممالک کو عالمی اقدار کے تحفظ کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں کورونا  کے 1647  نئے کیسز، 2463 مریض صحتیاب

دہلی میں کورونا کے 1647 نئے کیسز، 2463 مریض صحتیاب

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) قومی دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لگاتار آٹھویں دن نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ہند۔امریکہ کا کووڈ۔19 کے وقت مشترکہ طور پر کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار

ہند۔امریکہ کا کووڈ۔19 کے وقت مشترکہ طور پر کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے کووِڈ19 عالمی وبا کے دوران مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے پابند عہد ہونے کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نوجوان  نئی مہارتوں کوسیکھیں  اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں:  مودی

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اور انوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں: مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے چنگل سے باہر نکلیں پائلٹ : سرجے والا

بی جے پی کے چنگل سے باہر نکلیں پائلٹ : سرجے والا

جے پور، 15 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سچن پائلٹ اگر بی جے پی میں جانا نہیں چاہتے ہیں تو وہ ہریانہ میں دو ہوٹلوں میں ٹھہرے اپنے اراکین اسمبلی سمیت بی جے پی کے چنگل سے باہر نکلیں۔

...مزید دیکھیں
دسویں میں بھی لڑکیوں نے ماری بازی

دسویں میں بھی لڑکیوں نے ماری بازی

نئی دہلی ،15جون (یواین آئی) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کی دسویں جماعت کے بورڈامتحانات میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ہے ۔

...مزید دیکھیں
مادھوری دیکشت بنیں شاعرہ

مادھوری دیکشت بنیں شاعرہ

15 Jul 2020 | 5:44 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری دیکشت شاعرہ بن گئی ہیں مادھوری دیکشت سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ وہ اکثر اپنے فوٹو اور ویڈیو کے ذریعے شائقین کے رابطہ میں رہتی ہیں ۔انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فوٹوشیئر کیا ہے۔ یوں تو یہ فوٹو پرانا ہے لیکن مادھوری اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شاعری کرتی دکھائی دیں‘‘۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image