NationalPosted at: Jan 14 2020 8:49PM آپ نے دہلی الیکشن کے لئے تمام امیدواروں کی فہرست جاری کردی
نئی دہلی ، 14 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے تمام 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا پت پڑ گنج نشست سے انتخاب لڑیں گے۔
آپ نے 46 موجودہ ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے اور کچھ سیٹوں پر نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے جبکہ حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے شعیب اقبال ، رام سنگھ نیتاجی اور ونئے مشرا امیدوار بنایا گیا ہے ۔
پارٹی کی کی تیز طرار رہنما محترمہ آتشی مارلینا کالکاجی سے اور راجندر نگر سیٹ سے آپ کے ترجمان راگھو چڈھا سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔