NationalPosted at: Feb 26 2021 10:20PM بنگال میں آٹھ اور آسام میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعہ کو سیاسی طور پر حساس مغربی بنگال میں آٹھ مراحل اور آسام میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کیا چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں سخت حفاظتی انتظامات اور کووڈ رہنما خطوط کے مطابق مغربی بنگال کی 294 اور آسام میں 126 اسمبلی نشستوں پر انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی کیرالہ، تمل ناڈو اور یونین ٹیریٹری پڈوچیری میں ایک ایک مرحلے میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ انتخابی عمل 4 مئی کو مکمل ہوگا۔
مسٹر اروڑا نے بتایا کہ مغربی بنگال کی 30 سیٹوں کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن 2 مارچ کو جاری کیا جائے گا اور 9 مارچ تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 مارچ کو کی جائے گی اور 12 مارچ تک نام واپس لے لئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ 27 مارچ کو ہوگی۔
بنگلہ دیش ، جھارکھنڈ اور بہار سے متصل اس ریاست میں دوسرے مرحلے میں ، 30 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن 5 مارچ کو جاری کیا جائے گا اور 12 مارچ تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال 15 مارچ کو کی جائے گی اور 17 مارچ تک نام واپس لے لئے جائیں گے۔ دوسرا مرحلہ یکم اپریل کو ہوگا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔