NationalPosted at: May 20 2019 3:45PM الیکشن کمیشن غیر جانب دار ووٹ شماری کے لیے خصوصی انتظام کرے: بی جے پی
نئی دہلی،20مئی(یو این آئی)الیکشن کے بعد ایگزٹ پول میں واضح اکثریت حاصل ہونے کے امکانات سے حوصلہ پاکر بی جے پی کو اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں ووٹ شماری میں ہیراپھیری کا اندیشہ پریشان کرنے لگا ہے۔ پارٹی نے پیر کو الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مغربی بنگال، اڈیشہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سخت کی جائے اور ووٹوں کے گنتی کا کام الیکشن کمیشن کی نگرانی میں شفافیت برتتے ہوئے محفوظ ڈھنگ سے یقینی بنایا جائے۔
بی جے پی کےقدآور رہنما اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن اور پیوش گوئل نے نرواچن سدن میں چیف الیکشن کمیشن اور دیگر کمشنروں سے ملنے کےبعد صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے مغٖربی بنگال میں ساتوں مرحلوں میں ہونے والے تشدد کے مقامات کی تفصیلات دی ہیں اور وہاں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جاری....یو این آئی، ایم اے