NationalPosted at: Sep 21 2019 7:21PM لوک سبھا انتخابات کے شاندار جیت کے بعد مودی، بی جے پی کا پہلا امتحان
نئی دہلی، 21 ستمبر (یوا ین آئی) گزشتہ مئی اپریل میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی کے لئے مہاراشٹر اور ہریانہ میں آئندہ 21 اکتوبرکو ہونے والے اسمبلی انتخابات پہلا بڑا امتحان ہوگا۔
2014میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ان دنوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔ ہریانہ میں بی جے پی تنہا برسراقتدار آئی تھی جبکہ مہاراشٹر میں اس نے شیوسینا کے ساتھ ملک کر حکومت بنائی تھی۔ الیکشن کمیشن سنیچر کو دونوں ریاستوں کے انتخابی پروگرام کا اعلان کیا۔ دونوں ریاستوں میں ایک مرحلہ میں 21اکتوبر کو انتخابات ہوں گے اور 24اکتوبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات بی جے پی اور شیوسینا نے الگ الگ الیکشن لڑا تھا اور بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طورپر سامنے آئی تھی لیکن اس نے شیوسینا کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ اس وقت حکمراں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا بھی انتخابی معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔ ان دونوں جماعتوں نے الگ الگ الیکشن لڑا تھا اور انہیں اقتدارسے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1900