OthersPosted at: Apr 20 2019 6:08PM دہشت گردوںکے مارے جانے پر کانگریس لیڈران کی آنکھوں میں آتے ہیں آنسو: مودی
ارریہ، 20 اپریل ( یو این آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ووٹ بھکت اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کو دیش بھکت بتایا اور کہاکہ ان کی حکومت میں جوانوں نے اڑی اور پلواما حملے کے بعد دہشت گردوں کو ان کے گھروں میں گھس کر مارا جبکہ دہلی کے بٹلہ ہاﺅس میں جب دہشت گرد مارے گئے تو کانگریس لیڈر خوش نہیں ہوئے بلکہ ان کی آنکھوںمیں آنسو آگئے ۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں فاربس گنج کے ہوائی اڈہ میدان میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے )پردیپ سنگھ کے حق میں منعقد انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 26/11 کو ممبئی میں جب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تو کانگریس اور اس کے ساتھیوں کی حکومت نے کیا کیا تھایہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے بہادر جوانوں نے پاکستان میں گھس کر بدلہ لینے کی اجازت طلب کی تھی ۔ لیکن کانگریس کی قیادت والی اس وقت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے ) حکومت نے منع کر دیا کیونکہ اسے ووٹ بینک کی سیاست کرنی تھی ۔
مسٹر مودی نے کہاکہ 26/11 کے حملے میں شامل دہشت گردوں کے بارے میں سبھی کو پتہ تھا کہ وہ پاکستانی ہیں لیکن کانگریس اور اس کے ساتھیوں نے کاروائی کرنے کے بجائے ہندوﺅں کے ساتھ دہشت گرد لفظ چسپاں کرنے کیلئے سازشوں پر دھیان لگایا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ منصوبہ بنا کر اس حملے کے جانچ کی پوری سمت ہی بدل دی گئی ۔ ایسا اس لئے کیا گیا کیونکہ کانگریس اور اس کے مہا ملاوٹی ساتھیوں کو صرف ووٹ بینک کی سیاست کرنی تھی ۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا