RegionalPosted at: Jan 22 2017 4:28PM وقت-وقت کی بات، ملائم کے بغیر جاری ہوا سماج وادی پارٹی کا انتخابی منشور
لکھنؤ، 22 جنوری (یو این آئی) اسے وقت کا تقاضہ کہیں یا کچھ اور لیکن یہ ایک صداقت ہے کہ آج ملائم سنگھ یادو کے بغیر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا انتخابی منشور جاری ہوا۔ شاید یہ پہلا موقع ہوگا جب ملائم سنگھ یادو کی غیر موجودگی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا انتخابی منشور جاری ہوا۔پانچ نومبر 1992 کو قائم ایس پی میں ابھی تک مسٹر یادو نے ہی منشور جاری کیالیکن 17 ویں اسمبلی انتخابات کے لئے منشور جاری ہونے کے وقت ملائم سنگھ یادو اور ان کے چھوٹے بھائی شیو پال سنگھ یادو موجود نہیں تھے۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خاں وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ساتھ اسٹیج تک آئے لیکن پل بھر رکنے کے بعد وہ واپس چلے گئے۔بتایا گیا کہ مسٹر خان ’نیتا جی‘ کو منانے گئے ہیں، لیکن تقریباً دو گھنٹے تک جاری۔ پروگرام میں نہ مسٹر خاں لوٹ کر آئے اور نہ ہی ملائم سنگھ یادو آئے۔ ملائم سنگھ یادو اور شیو پال سنگھ یادو کی غیر موجودگی بحث کا موضوع رہی۔خیال ہے کہ حال ہی میں ایس پی میں ہوئے ہنگامہ کی وجہ سے دونوں ہی منشور جاری ہونے کے وقت نہیں آئے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کی اہلیہ اور ایم پی ڈمپل یادو، پنچایتی راج کے وزیر رام گووند چودھری سمیت کئی وزراءاور ممبران اسمبلی موجود تھے۔ یو این آئی۔ س ا