image
Sunday, May 19 2019 | Time 14:07 Hrs(IST)
  • ترنمول کانگریس نے وزیرا عظم کے کیدارناتھ دورے کی تشہیر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی
  • ممتا بنرجی نےدونظمیں لکھ کر عوام سے اپیل کی
  • نوجوان نے پاروتی ندی میں چھلانگ لگا کر کی خودکشی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • آرا میں ووٹنگ کے دوران پتھراؤ میں دو پولیس اہلکارزخمی
  • ہماچل میں 12 بجے تک 27 2 فیصد پولنگ
  • بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔
  • اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔ دو افراد ہلاک اور 11دیگر زخمی
  • تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
  • پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31 48 فیصد پولنگ
  • کرنول بس حادثہ ڈرائیور گرفتار۔ مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی
  • اے پی میں تلگودیشم کو اقتدار، راج گوپال کا سروے
  • پروفیسر این وی رمنا راو لزبن میں ہیرٹیج جنرل اسمبلی میٹنگ میں شرکت کے لئے نامزد
  • تلنگانہ اور اے پی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس
Election

سدھو کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر مودی کو چیلنج

سدھو کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر مودی کو چیلنج

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) سابق کرکٹر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج دیتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ وہ نوٹ بندی اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو اپنی اہم کامیابی بتاتے رہے ہیں اس لئے ان دونوں کو انہیں اپنا انتخابی معاملہ بنانا چاہئے۔
مسٹر سدھو نے کانگریس ہیڈکوراٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوٹ بندی کے فیصلے کو غیر معمولی فیصلہ بتایا تھا۔ اسی طرح جی ایس ٹی کے نفاذ کے لئے آدھی رات کو پارلیمنٹ بلائی گئی لیکن مودی حکومت کے یہ دونوں فیصلے ملک کی عوام کے لئے نقصاندہ ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ دونوں فیصلے بی جے پی حکومت کی کامیابیاں تھیں تو انہیں انتخابی معاملہ کیوں نہیں بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ مسٹر مودی کا تھا اور اس لئے شاید اس اعلان کے آدھے گھنٹے بعد تک وزیر خزانہ کو اس کی اطلاع نہیں تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب ملک کے وزیر خزانہ کو نوٹ بندی جیسے بڑے فیصلے کے بارے میں اطلاع نہیں تھی تو اگلی صبح کے اخباروں میں آن لائن ادائیگی کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم کے ساتھ وزیراعظم کا اشتہار کیسے شائع ہوگیا۔
کانگریس لیڈر نے نجی کمپنیوں کے اشتہارات کے ساتھ وزیراعظم کی تصویر چھپنے کو غیرمعمولی اور عہدے کے وقار کے خلاف بتایا اور کہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی وزیراعظم کی تصویر کسی نجی کمپنی کے اشتہار کے ساتھ نہیں چھپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پے ٹی ایم کے بعد جیو موبائل کے اشتہار میں مسٹر مودی کی تصویر چھاپی گئی۔
یو این آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے دوران ہونے والی تقریر اور اس کے ٹی وی کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

اسرو کے آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس

حیدرآباد19مئی(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم(اسرو)جو جاریہ سال جولائی میں باوقار چندریان llمشن کی تیاری کررہا ہے،آئندہ دس برسوں کے دوران دیگر 6مشنس کا منصوبہ رکھتا ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

کلکتہ 19مئی (یوا ین آئی)ہنگامہ آرائی کے چند واقعات کے ساتھ مغربی بنگال کے 9حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ، 19 مئی ( یواین آئی) گوا میں پنجی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11.00 بجے تک 31.48 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا ۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، بی ایس ایف اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

جموں، 19 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں گزشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ایران کے جنگ شروع کرنے پر سعودی عرب دے گا معقول جواب

ریاض، 19 مئی (یواین آئی) سعودی عرب کے وزیر مملکت عادل الجبیر نے اتوار کو ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا دی کہ اگر دوسرے فریق نے جنگ شروع کی تو ریاض پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔

...مزید دیکھیں
ہماچل پردیش میں کئی مقامات پرای  وی ایم خراب، پولنگ میں  تاخیر

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پرای وی ایم خراب، پولنگ میں تاخیر

شملہ، 19 مئی (یواین آئی) ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہو پائی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخری مرحلے کی  پولنگ شروع

آخری مرحلے کی پولنگ شروع

19 May 2019 | 12:43 PM

نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان اس مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور ووٹر شام چھ بجے تک اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔ شام چھ بجے پولنگ مراکز کے دروازے بند کر دیے جائیں گے لیکن جو ووٹر اس سے پہلے مرکز کے دائرے میں آ جائے گا اور قطار میں کھڑے ہوگا، اسے ووٹ ڈالنے کاحق ہوگا۔ دور دراز علاقوں میں انتخابی عملہ ضروری انتخابی مواد کے ساتھ پولنگ مراکز پر کل ہی پہنچ گئے تھے۔

image