image
Monday, May 16 2022 | Time 19:04 Hrs(IST)
National

پانچ ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

پانچ ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندی میں  31 جنوری تک توسیع

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔
ہفتہ کو یہاں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی پارٹیوں کو اس مدت تک صرف ورچوئل ریلیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اس پابندی میں کچھ نرمی دی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو 28 جنوری سے 8 فروری اور دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے 12 فروری تک تک کھلے میدان میں مخصوص مقامات پربراہ راست جلسہ عام کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان میں شامل ہونے والے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو 500 یا پھر مقام کی 50 فیصد گنجائش تک محدود کیا گیا ہے۔
27 جنوری کو پہلے مرحلے اور 31 جنوری کو دوسرے مرحلے میں انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایسے میں ان مرحلوں میں کمیشن نے کووڈ حفاظت کو ذہن میں رکھنے کی شرط کے ساتھ عوامی اجتماعات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیشن نے ڈور ٹو ڈور مہم کے لیے لوگوں کی مقررہ حد کو پانچ سے بڑھا کر 10 کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے کووڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کی شرط کے ساتھ مخصوص جگہوں پر تشہیر کے لیے ویڈیو وین کو بھی اجازت دی ہے۔ اس میں ناظرین کی تعداد 500 تک محدود کر دی گئی ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی نے نیپال کے دورے پرچھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے

مودی نے نیپال کے دورے پرچھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے

لمبانی ، 16 مئی (یو این آئی) نیپال کے دورے پرآئے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبانی میں بات چیت کے بعد پیر کو چھ مفاہمت ناموں پر(ایم او یو) پر دستخط کیے یہاں لمبنی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بودھ کلچر اینڈ ہیرٹیج کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے بنیشور دھام میں پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ ہم کمزور لوگوں کے لئے اور بی جے پی گنے چنے صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جو آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت والی میونسپل کارپوریشن دہلی کے اندر راجدھانی میں کئی مقامات پر بلڈوزر چلا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اب کئی مہینوں تک بلڈوزر چلائے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں: محبوبہ مفتی

حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر،16 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی پالسیوں سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا تھا جس میں پنڈت برادری کے لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے لگے تھے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے پیر کو جاری اپنے حکم میں وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مقام کو سیل کردیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار میں تیزی

شیئر بازار میں تیزی

ممبئی، 16 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلٹیز، آٹو، پاور اور ریئلٹی سمیت 16 گروپوں میں خریداری کے سبب شیئر بازار میں آج مسلسل پانچ کاروباری دنوں کے بعد تیزی لوٹ آئی بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس 180.22 پوائنٹس بڑھ کر 52973.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) 60.15 پوائنٹس بڑھ کر 15842.30 پر پہنچ گیا۔

...مزید دیکھیں
پنکج ادھاس : غزل گائیکی کو نئی جہت عطا کی

پنکج ادھاس : غزل گائیکی کو نئی جہت عطا کی

یوم پیدائش 17 مئی کے موقع پر ..
ممبئی، 16 مئی (یو این آئی ) موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے آئے ہیں پنکج کی پیدائش 17 مئی 1951 کو گجرات کے راجکوٹ کے قریب جیت پور میں ایک زمیندار گجراتی خاندان میں ہوئی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان کو نیپال کے اٹوٹ رشتہ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر کوبھی شامل کرنا ہوگا: مودی

16 May 2022 | 6:51 PM

لمبینی (نیپال) 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کی مشترکہ ثقافت، مشترکہ وراثت اور عقائد و محبت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور ہمارے تعلقات کھانے پینے، گانے، موسیقی، تہواروں اور خاندانی بندھن پر مبنی ہیں اور اس میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کو بھی مربوط کرنا ہوگا۔

گیان واپی میں شیولنگ ملنا اچھی نوید:وہپ

16 May 2022 | 7:00 PM

اجودھیا:16مئی(یواین آئی) وشوہندو پریشد نے کاشی وشوناتھ کے گیان واپی مسجد کے وضو خانہ(حوض) میں شیولنگ ملنے کے دعوی کو اچھی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ آباو اجداد، سناتنی تاریخ دانوں، ویدک عالموں نے جو کہا تھا وہی آج سامنے دکھائی دے رہا ہے۔

image