image
Monday, Jun 1 2020 | Time 01:13 Hrs(IST)
Regional

یوپی: 23 مئی ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کا آخری دن: مودی

یوپی: 23 مئی ایس پی۔بی ایس پی  اتحاد کا آخری دن: مودی

ایٹہ: 20 اپریل(یواین آئی) اترپردیش میں ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ذاتی مفاد کے خاطر سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بی ایس پی نے اتحاد کیا ہے لیکن 23 مئی ان کے اتحاد کا آخری دن ہوگا۔
مسٹر مودی نے رام لیلا میدان میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کا رخ بتایا ہے کہ انتخابی لڑائی طے ہوچکی ہے۔ دہلی میں بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ کوئی لہر نظر نہیں آرہی ہے۔اے سی کمروں میں بیٹھ کر عوام کے مزاج کو نہیں پہچاناجاسکتا ہے۔ پہلے دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد جو مودی کو گالی دیتے تھے اب ان کا چہرہ لٹک گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ انتخاب ذاتی مفادات کے تحت ملک کو مذہب اور ذات کی بنیاد پر بانٹنے والے اور ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے والوں کے درمیان ہورہا ہے۔
مودی نے کہا کہ ایس پی۔بی ایس کے جھنڈے الگ ہیں لیکن ان کی نیت ایک جیسی ہے۔حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن کاروباریوں اور کسانوں کو لوٹنے کا کام ایک جیسا ہوتا تھا۔ بوا۔ببوا کے میعاد کار میں دلتوں پر مظالم کو سب نے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت کے میعاد کار میں نظم ونسق کا برا حال تھا۔ان کے اقتدا میں بیٹیوں کا اسکول جانا کافی مشکل ہوگیا تھا۔مسٹر مودی نے کہا کہ یو پی کی عوام دشمن کو دوست بنانے والوں کے ساتھ کبھی نہیں جاسکتے بلکہ ملک کے وقار کو بلند کرنے والی حکومت کے حمایت میں کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ’’ آج دنیا میں ہندوستان کا نام روشن ہورہا ہے۔ ہندوستان کا احترام ساری دنیا کررہی ہے۔ ملک کی سیکورٹی کو اس حکومت نے ترجیح دی ہے۔ ملک کو دہشت گردی سے آزادی دلانے اور کے مکمل خاتمے کے لئے کام کیا ایس پی۔بی ایس پی کے بس کی بات نہیں ہے۔ دونوں ملکر بھی اس کا سامنا نہیں کرسکتے۔یہ کام صرف مودی اکیلے نہیں بلکہ آپ تمام کا ایک ایک ووٹ کرےگا۔ہم سب چوکیدار مل کر یہ کام کریں گے۔
جاری۔یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
خود کفیل ہندوستان صحیح اقدام:مودی

خود کفیل ہندوستان صحیح اقدام:مودی

نئی دہلی 31 مئی(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی محاذ پر حکومت کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے فیصلوں کو صحیح سمت میں اٹھایاگیا اقدام قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے دیہی علاقوں میں صنعتی کام بڑھیں گے اور مقامی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 47.76 فیصد

ملک میں کورونا مریضوں کی صحتیابی کی شرح 47.76 فیصد

نئی دہلی، 31 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،614 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک کل 86،983 افراد صحت مند ہو چکے ہیں اور یہ شرح بڑھ کر 47.76 فیصد ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  کورونا وائرس  کے ایک دن میں سب سے زیادہ  8000 نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 8000 نئے کیسز

نئی دہلی،31 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کی وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے اور ایک دن میں سب سے زیادہ (8380 )نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں مزید 193 افراد کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ، 3.69لاکھ لوگو ں کی موت

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ، 3.69لاکھ لوگو ں کی موت

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 31مئی (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔

...مزید دیکھیں
24 مارچ سے ملک میں بڑی تبدیلی  آئی: کانگریس

24 مارچ سے ملک میں بڑی تبدیلی آئی: کانگریس

نئی دہلی، 31 مئی (یواین آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کی حکومت کی جانب سے 24 مارچ کو نفاذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں نے بھائی چارے کی ایسی کئی مثالیں پیش کئے ہیں جن سے مودی حکومت کا ایجنڈا ہی بدل گیا اورملک نئی راہ پرچل پڑا۔

...مزید دیکھیں
متنازعہ حقائق کی سماعت آرٹیکل 226کے تحت نہیں:  دہلی ہائی کورٹ

متنازعہ حقائق کی سماعت آرٹیکل 226کے تحت نہیں: دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی، 31مئی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے لاک ڈاون کی مدت کی تنخواہ دینے سے متعلق سے سرکاری نوٹفکیشن پر عمل سے متعلق ایک عرضی کو حقائق کے متنازعہ سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے نپٹارہ کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image