NationalPosted at: Sep 18 2023 6:17PM ایمرجنسی آئین کے دائرے میں لگائی گئی تھی: پرمود تیواری
نئی دہلی، 18 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے رکن پرمود تیواری نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے محترمہ اندرا گاندھی کے دفتر نے ایمرجنسی لگائی تھی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں بحث کے دوران مسٹر تیواری نے کہا کہ ایمرجنسی آئین کے دائرے میں لگائی گئی تھی لیکن اب جو ایمرجنسی لگائی گئی ہے وہ اعلانیہ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت گوا، مدھیہ پردیش وغیرہ جیسی ریاستوں میں حکومتیں گرائی گئیں جو کہ ایک غیراعلانیہ ایمرجنسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بنگلہ دیش ہے محترمہ اندرا گاندھی کا نام رہے گا۔ ان کا نام کوئی نہیں مٹا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کو ڈیجیٹل انڈیا کہا جا رہا ہے لیکن اس ڈیجیٹل انڈیا کے جنم داتا مسٹر راجیو گاندھی تھے۔
یواین آئی۔ ظ ا