SportsPosted at: Jul 11 2019 10:49PM انگلینڈ 27 سال بعد فائنل میں
برمنگھم، 11 جولائی (یواین آئی) کرس ووکس اور عادل راشد کے تین۔
تین وکٹوں اور سلامی بلے باز جیسن رائے کی 85 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت میزبان انگلینڈ نےدفاعی چمپئن آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر 27 سال کے طویل وقفے کے بعد فائنل میں جگہ بنا لی۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 اوور میں 223 رن پر سمیٹنے کے بعد 32.1 اوور میں دو وکٹ پر 226 رن بنا کر شاندار انداز میں فائنل میں داخلہ حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ 14 جولائی کو تاریخی لارڈز میدان میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔