EntertainmentPosted at: Mar 13 2023 10:44AM اجے دیوگن نے بھولا کی تشہیر کے لیے 'بھولا یاترا' شروع کی
ممبئی، 13 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم بھولا کی تشہیر کے لیے 'بھولا یاترا' شروع کی ہے اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھولا کو لے کر چرچا میں ہیں اجے دیوگن نے بھولا کے پرموشن کے لیے ’بھولا یاترا‘ شروع کی ہے اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو میں اجے ایک ٹرک کے سامنے کھڑے ہیں اور اسے جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ٹرک پر فلم بھولا کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
بھولا کے میکرز نے فلم کی ریلیز سے قبل بھولا یاترا شروع کی۔ اس ٹرک کو تھانے، سورت، احمد آباد، ادے پور، جے پور، گروگرام، دہلی، کانپور اور لکھنؤ کے شہروں میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس ٹرک کو ہر شہر میں کھڑا کیا جائے گا اور لوگوں کے لیے ایک تفریحی شام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
اجے دیوگن کی فلم 'بھولا' جنوبی ہند کی فلم کیتھی کا ہندی ریمیک ہے۔ اجے کے علاوہ اس فلم میں تبو، گجراج راؤ، دیپک ڈوبریال جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ بھولا کی ہدایت کاری بھی اجے دیوگن نے کی ہے۔ فلم 30 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یواین آئی۔الف الف