EntertainmentPosted at: Sep 9 2024 2:28PM اکشے کمار نے سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی فلم بھوت بنگلہ کا اعلان کیا
ممبئی ، 9 ستمبر (یواین آئی) مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی فلم 'بھوت بنگلہ' کا اعلان کیا ہے۔
اکشے کمار آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پراکشے کمار نے اپنی اگلی فلم 'بھوت بنگلہ' کا اعلان کیا۔ اس فلم کے ذریعہ اکشے اور ہدایتکار پریہ درشن 14 سال بعد کام کرنے جارہے ہیں۔ دونوں نے آخری بار 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کھٹا میٹھا' میں کام کیا تھا۔ اکشے نے پریہ درشن کے ساتھ ہیرا پھیری، گرام مسالہ، بھاگم بھاگ، بھول بھولیہ، دے دنا دن، کھٹا میتھا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
اکشے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، سال بہ سال میری سالگرہ کے موقع پر آپ کی محبت کا شکریہ! اس سال کا جشن کو 'بھوت بنگلہ' کے فرسٹ لک کے ساتھ منارہا ہوں! میں 14 سال کے بعد ایک بار پھر پریہ درشن کے ساتھ جڑنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ آپ سب کے ساتھ اس ناقابل یقین سفر کو شیئر کرنے کے لئےانتظار نہیں کرسکتا۔ جادو کے لئے بنے رہیں۔ اس فلم کے ذریعے اکشے اور پریہ درشن 14 سال بعد آن اسکرین ملاقات کریں گے۔
اکشے نے فلم بھوت بنگلہ کے موشن پوسٹر کی نقاب کشائی بھی کی جس میں وہ دودھ پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ایک کالی بلی ان کے کندھے پر بیٹھی ہے۔ توقع ہے کہ فلم بھوت بنگلہ سال 2025 میں ریلیز ہوگی، جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی۔
یواین آئی۔الف الف