NationalPosted at: Nov 30 2024 4:22PM فلم امرن کی ٹیم نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے کی ملاقات
نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) فلم امرن کی ٹیم نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی امرن کی ٹیم نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی امرن کی ٹیم میں اداکار شیوکارتکیان، ہدایت کار راج کمار پیریاسامی اور پروڈیوسر آر مہندرن شامل تھے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فلم امرن میں میجر مکند وردراجن کی غیر معمولی تصویر کشی اور ہندوستانی فوج کی حب الوطنی اور بہادری کے لیے ٹیم کو مبارکباد دی۔
امرن، کمل ہاسن، مہندرن اور سونی پکچرز کے ذریعہ پروڈیوس کی گئی ہے اور راج کمار پیریاسامی کی ہدایت کاری والی فلم میں شیوکارتکیان اور سائی پلوی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کی ریلیز کے بعد سے، فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور یہ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔