EntertainmentPosted at: May 10 2022 6:38PM آیوشمان کھرانہ ’انیک‘ کو خاص فلم سمجھتے ہیں
ممبئی ، 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم ’انیک‘ کو خاص سمجھتے ہیں ایوشمان کھرانہ فلم انیک میں انڈرکورایجنٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں ایوشمان نے فلم کے ٹریلر پرمداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ آیوشمان نے کہا’’جب ہم انیک بنانے کے لیے نکلے، تب انوبھوسرنے واضح کر دیا تھا کہ وہ ایک دلچسپ کہانی بنانا چاہتے ہیں، جو لوگوں کو ہندوستانی کے طورپراپنی شناخت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے گی ۔ ہم ہندوستانی ہونے کے ناطے بہت متنوع اور منفرد ہیں، لیکن کیا ہم اسے مانتے ہیں اور اسے اپنی طاقت بناتے ہیں ۔ انیک کاارادا واضح طور پر سوال پوچھنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سوال کا جواب ضرور ملے گا ۔ یہ ہی وجہ یہ فلم میرے لیے بہت خاص ہے ۔
آیوشمان نے کہا، ’’میں ٹریلر کو ملنے والے زبردست حمایت سے بے حد خوش ہوں۔ اس نے ہندوستانیوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور ٹریلر دیکھنے کے بعد ملک بھر میں لوگ اتحاد اور شمولیت کی آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ بحیثیت فنکار میرے لیے یہ سب کافی ہے ‘‘۔
یواین آئی ۔ ک ج