image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 21:42 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

باپ کے موثرکردار کو پسند کیا جاتا رہا ہے

باپ کے موثرکردار کو پسند کیا جاتا رہا ہے

فادرس ڈے کے موقع پر .. ممبئی. 18 جون (یواین آئی) بالی وڈ کے فلم سازوں نے اپنی فلموں میں باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے کم ہی پیش کیا ہو لیکن جب جب باپ کا کردار پردہ سیمیں پر نظر آیا ہے تو ناظرین نے اسے بے حد پسندکیا ہے ۔
بالی وڈ کی فلموں میں سپر اسٹار امیتابھ بچن باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے ادا کرنے میں مہارت حاصل رکھتے ہیں۔
باپ کے متاثرکن کردار والی ان کی فلموں میں روی چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم "باغبان" خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
اس کے علاوہ ایسی کردار والی ان کی فلموں میں اندرجیت، کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں، کبھی الوداع نہ کہنا، سرکار، ایک رشتہ دی بانڈ آف لو، وقت، سرکارراج اور فیملی جیسی فلمیں شامل ہیں۔
فلموں کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ سال 1951 میں ریلیز ہونےو الی فلم آوارہ میں پرتھوی راج کپور نے والد کا اثرانگیز کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے حقیقی زندگی کی طرح ہی اس فلم میں بھی راج کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
فلم آوارہ میں ان دونوں تجربہ کار فنکاروں نے اپنے اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا تھا ۔
جاری یواین آئی۔
ایم اے ،۔
م س

image