EntertainmentPosted at: Oct 1 2023 1:17PM فلم جوان کا نیا گانا اراراری رارو ریلیز
ممبئی، یکم اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم 'جوان' کا نیا گانا اراراری رارو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جوان' 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ اسی دوران اب فلم جوان کا ایک نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے، جس کا ویڈیو شاہ رخ نے شیئر کیا ہے۔ اس نئے گانے کا نام اراراری رارو ہے۔ گانے میں دیپیکا پڈوکون نظر آ رہی ہیں، جو فلم میں شاہ رخ کی ماں کے کردارمیں ہیں۔ اس گانے میں دیپیکا پاڈوکون جیل کے اندر نظر آ رہی ہیں۔ گانے میں وہ دل ٹوٹنے سے لے کر، سب کا دل جیتنے تک ایک مضبوط حاملہ خاتون کے طور پر نظر آرہی ہیں۔ جیل کے لوگ حمل کے خاص دنوں میں اپنے اپنے طریقے سے دیپیکا کی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی گود بھرائی کا انتظام بھی کیاجاتا ہے۔
شاہ رخ نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن لکھا ہے۔ شاہ رخ نے لکھا، 'ماں ہمیں چلنا سکھاتی ہے۔ پھر ایک دن ہم دوڑنے لگتے ہیں لیکن ماں پھر بھی وہیں کھڑی رہتی ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے کہ اگر ہم لڑکھڑا جائیں تو وہ پھر سے آئے گی ہمارا ہاتھ پکڑنے۔ کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ میں نے جنت تو نہیں دیکھا لیکن ماں کو دیکھا ہے۔ یہ گانا یاد دلاتا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو، ایک ماں ہمیشہ کسی نہ کسی طرح سے آپ کی مدد اور رہنمائی کے لیے آپ کے ساتھ موجود رہے گی۔ میں نے اس کا تجربہ کیا ہے۔ ذاتی طور پر میری زندگی میں۔ ہماری ماں کی محبت سے زیادہ طاقتور کوئی چیز نہیں ہے۔
گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلم جوان کو پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی، پریامانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔
یواین آئی۔الف الف