image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 09:44 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

سینگور اور نندی گرام تحریک پر فلم

سینگور اور نندی گرام تحریک پر فلم

21جولائی کو ریلیز ہوگیکلکتہ یکم اپریل (یواین آئی)نندی گرام اورسینگور تحریک کے ایک دہائی کے بعد ڈائریکٹر و سیاست داں شنکو دیپ پانڈا نے ان دونوں سانحہ پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس فلم میں ان دونوں تحریکوں کے درمیان ہونے والے واقعات جس میں پولس فائرنگ، سیاسی تشدد و احتجاج و تقریروں کو شا مل کیا جائے گا۔
سینگور و نندی گرام تحریک بنگال کی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
اس تحریک نے ہندوستان میں حصول اراضی کے خلاف تحریک کو ایک نئی قوت دی ۔
پانڈے جنہوں نے 2006-7کے دوران ان دونوں تحریکوں کو ایک ٹی وی چینل کے رپورٹر کی حیثیت سے کور کیا تھا ۔
بعد میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی نے کہا کہ میری اس فلم میں سینگور تحریک اور نندی گرام کے حقائق کو پیش کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیوچر فلم ہوگی اور اس میں کسی بھی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا جائے گا ۔
پانڈا ترنمول کانگریس طلباء یونین کے سربراہ تھے ۔
مگر وہ 2015سے ترنمول کانگریس میں کوئی عہدہ ان کے پاس نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نامہ نگاروں کے بعد جو معلومات ہوتی ہے وہ عام آدمی کے پاس نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی مدنی پور میں متعددایسے واقعات ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کا نام ’’کامریڈ‘‘ہوگا۔
اس فلم میں رقص و موسیقی اور حقیقی زندگی میں ہونے والے واقعات بھی شامل ہوں گے ۔
یہ فلم 21جولائی کو ریلیم ہوگی ۔
ترنمول کانگریس 21جولائی کو شہید دیوس کا اہتمام کررہی ہے ۔
پانڈا نے کہا کہ ا فلم میں غیر جانبداری سے تحریک کے دوران ہونے والے واقعات کی عکس بندی کی جائے گی ۔
ہاں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ صحیح و غلط کا فیصلہ کرسکیں ۔
یواین آئی ۔
نور

image