image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:08 Hrs(IST)
National

آلودگی خطرناک سطح پر- 14 اور 15 نومبر تک دہلی ۔ این سی آر کے سبھی اسکول بند

آلودگی خطرناک سطح پر- 14 اور 15 نومبر تک دہلی ۔ این سی آر کے سبھی اسکول بند

نئی دہلی، 13 نومبر (یواین آئی) آلودگی کی خطرناک سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی ۔ این سی آر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو دو دنوں تک (14-15 نومبر) بند رہیں گے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بڑھنے کے بعد انوائرمنٹ پولیوشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے )کے ذریعہ اسکولوں کو بند رکھنے کے لئے کہاگیا تھا۔
اس کے بعد دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ شمالی ہند میں فصلوں کے باقیات کی آلودگی کی وجہ سے بگڑتے حالات کے پیش نظر دہلی حکومت نے دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو جمعرات اور جمعہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں، گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ نے 14-15 نومبر تک ضلع کے تمام سرکاری و اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال سنگین ہونے کی وجہ سے ای پی سی اے نے سفارش کی تھی کہ اگلے دو دنوں کے لئے دہلی کے اسکولوں کو بند رکھا جائے۔ ایسے میں اب دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے سبب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ ضرورت پڑنے پرطاق اورجفت (آڈ۔ایون) اسکیم کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ آڈ۔ایون چار نومبر کو شروع ہوا تھا اور 15 نومبر کو اس کے ختم ہونے کا امکان ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image