NationalPosted at: Feb 21 2018 10:49PM ای پی ایف پر بیاج کی شرح میں کٹوتی، اب 8.55 فیصد منافعہ ملےگا
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) ایمپلائز پروائڈینٹ فنڈ (ای پی ایف او) نے مالی سال 18-2017 کے لئے ای پی ایف پر سود کی شرح 0.10 فیصد کم کرکے 8.55 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے گزشتہ مالی سال میں یہ شرح 8.65 فیصد تھی۔
یہ فیصلہ آج یہاں تنظیم کے ٹرسٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کی صدارت میں ای پی ایف ٹرسٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اب اس پر مہر کے لئے وزارت خزانہ میں بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد اس کا رسمی اعلان کیا جائے گا۔
اس سے پہلے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ای پی ایف او موجودہ مالی سال کے لئے سود کی شرح 8.65 فیصد جوں کی توں رکھ سکتی ہے۔ تنظیم نے اس مالی سال میں اپنے کے اسٹاک کے ذریعے اچھا منافعہ حاصل کیا ہے۔ تنظیم نے اسی مہینے 2،886 کروڑ روپے قیمت کے حصص فروخت کئے ہیں۔ اب پی ایف کے تقریبا پانچ کروڑ شیئر ہولڈر ہیں۔
تنظیم نے مسلسل دوسرے سال سود کی شرح میں کمی کی ہے۔ مالی سال 2015-16 میں 8.8 فیصد کی شرح سود د ی گئی تھا۔
یو این آئی ۔ م ش ۔ 2025