InternationalPosted at: Mar 28 2018 10:26AM ایتھوپیا میں ایبئے احمد وزیر اعظم منتخب
ادیس ابابا، 28 مارچ (رائٹر) ایتھوپیا کے حکمران اتحاد نے مسٹر ایبئے احمد کو کل نیا وزیر اعظم منتخب کیا۔ مسٹر هائلےمريم دیسلیگن نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔
ایتھوپیا کے سرکاری چینل ایتھوپیا براڈ کاسڑنگ کارپوریشن نے یہ اطلاع دی۔ چینل کے مطابق 180 ارکان والی ایتھوپیا پیپلز ریولیوشنری ڈیموکریٹک فرنٹ کی کونسل نے مسٹر دیسلیگن کی جگہ مسٹر احمد کو اتحاد کا صدرمنتخب کر لیا۔ مسٹر احمد کو کونسل میں 60 فیصد ووٹ ملے۔
مسٹر احمد’اورومو‘ قبائل کے لیڈر ہیں اور وہ اب دوسری سب سے زیادہ آبادی والے افریقی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔
رائٹر،اظ