InternationalPosted at: May 14 2022 8:38AM فلسطینیوں کے مکان گراکر اسرائیلیوں کی آبادکاری پر یوروپی یونین کی تشویش
بروسیلز، 14(یواین آئی) یوروپی یونین کے 14 ممالک نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکان زبردستی خالی کراکر گرانے اور وہاں 4000 نئے گھر بنانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
اس حوالے سے آج یوروپی یونین کے 14 ممالک فرانس، بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین اور سویڈن نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ان تمام ممالک کی جانب سے بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے جو اعلامیہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں اسرائیلی ہائر پلاننگ کونسل کی جانب سے ویسٹ بینک کے علاقے میں 4000 نئے گھروں کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تشویش ہے"۔