image
Thursday, Aug 11 2022 | Time 10:13 Hrs(IST)
National

ای وی ایکسپو 2022 کا شاندار آغاز، نئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ

ای وی ایکسپو 2022 کا شاندار آغاز، نئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ

نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی)ماحول دوست الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کے لیے وقف "15ویں ای وی ایکسپو 2022" کا انعقاد پرگتی میدان، نئی دہلی میں 5 سے 7 اگست 2022 تک کیا جا رہا ہے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ایکسپو کا افتتاح کیا ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ " وزیر اعظم نریندر مودی کا خیال ہے کہ ہمارے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل جیسے آلودگی پھیلانے والے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کیا جانا چاہیے اور جب ہم ایسا کرتے ہیں تو پھر الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھے گا۔ فی الحال ہماری سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد صرف 0.35 فیصد ہے لیکن مستقبل قریب میں اس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہونے والا ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں لاکھوں چھوٹے یونٹ کام کر رہے ہیں اور تقریباً 30فیصد حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس میں 11 کروڑ سے زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں۔ یہ یونٹ ہمیشہ اس ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آگے آئے ہیں جیسا کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران کیا تھا۔ وہ ای وی انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔میں اس شعبے میں کام کرنے والے تاجروں اور ایم ایس ایم ای یونٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ای وی انڈسٹری کو تیزی سے آگے لے جائیں کیونکہ مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ اور استعمال کئی گنا بڑھ جائے گا۔
اس ایکسپو میں تقریباً 100 قومی اور بین الاقوامی ای وہیکل کمپنیاں اپنی جدید ترین آلودگی سے پاک 2، 3، 4 وہیلر ای وہیکلز کی نمائش کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیتھیم آئن بیٹریاں اور جدید ترین چارجنگ سلوشنز بھی ایکسپو میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
انوج شرما چیئرمین، الیکٹرک وہیکل کمیٹی، حکومت ہند اور بانی ای وی ایکسپو نے کہا کہ "جیسے جیسے حکومت ہند کی FAME II سبسڈی ختم ہو رہی ہے، میرے خیال میں ریاستی حکومتوں کو آگے آنا چاہیے۔ جیسے گجرات حکومت دو پہیہ گاڑیوں پر 20,000/- روپے کی سبسڈی دے رہی ہے اور دہلی میں 15,000/- روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ ان مختلف ریاستوں کے لیے جنہوں نے اپنی ای وی پالیسی بنائی ہے، ہم نے سب سے زیادہ درخواست کی ہے کہ عزت مآب وزیر اعظم، جن کا خواب ہے کہ ہر کوئی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنائے، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام ریاستیں 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں پر بالترتیب 15000/- اور 20,000/- سبسڈی لائیں"۔
ای وی ایکسپو 2022 کے آرگنائزر مسٹر راجیو اروڑہ نے کہا کہ "ہمیں پورے ہندوستان سے تقریباً 100 نمائش کنندگان اور پہلے ہی دن دیکھنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ پرجوش ہیں۔ الیکٹرک 2 اور 3 وہیلر کے ساتھ ساتھ بیٹریاں اور چارجنگ سلوشنز وغیرہ میں نئے لانچوں کی تعداد اس وقت ای وی ایکسپو جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت کو ثابت کرتی ہے جو ای وی مینوفیکچررز کو گزشتہ 12 مہینوں کے دوران تیار کردہ اپنی اختراعات کی نقاب کشائی اور نمائش کرنے کا ایک خاص موقع فراہم کرتا ہے۔
یو این آئی-م ا

خاص خبریں
راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

ممبئی 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے نارا پورنیما اور رکھشا بندھن کے موقع پر ریاست کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,847 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات مریضوں کی موت ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار بھی نبھا ئے اور سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

...مزید دیکھیں
شارٹ کٹ پالیسیاں ملک کے لیے خطرناک: مودی

شارٹ کٹ پالیسیاں ملک کے لیے خطرناک: مودی

پانی پت، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سیاسی فائدے کے لیے 'شارٹ کٹ' پالیسی اپنانے والے لیڈروں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پالیسیوں سے 'شارٹ سرکٹ' ضرور ہوتا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 10 اگست (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر نتیش کمار نے آج آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا گورنر فاگو چوہان نے بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس میں مسٹر کمار کو ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا  مسٹر نتیش کمار کے ساتھ سینئر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا اس کے ساتھ مسٹر کمار آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور مسٹر یادو کو دوسری بار نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسری کووڈ ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب

تیسری کووڈ ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) حکومت نے ملک بھر میں کووڈ کی تیسری ویکسین کے لیے کوربیویکس دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سترہویں لوک سبھا کے نویں اجلاس اختتام پذیر ، برلا کا اراکین پارلیمان کا شکریہ

08 Aug 2022 | 7:37 PM

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی)لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے تمام معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوان کے کام کو چلانے میں تعاون کیا۔

...مزید دیکھیں
image