OthersPosted at: Oct 25 2020 4:28PM سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کچرے میں دھماکہ۔ ایک شخص شدید زخمی
حیدرآباد25اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کچرے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا پولیس نے بتایا کہ آج صبح مونڈامارکٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مندر کے قریب کچرے میں اچانک یہ دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے فوری طورپر عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا۔اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کچرا چن رہا تھا کہ اسی دوران یہ دھماکہ کچرے میں ہوا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کو فوری طور پرطلب کرلیا گیا جس نے اس کچرے کے مقام کا معائنہ کیا۔
یواین آئی وخ