NationalPosted at: Apr 15 2019 8:35PM ۔19۔2018میں برآمدات بڑھ کر 331ارب ڈالر ہوئی
نئی دہلی ،15اپریل (یواین آئی)مالی سال 19۔2018میں ہندستانی برآمدات 9اعشاریہ 06فیصد کے اضافہ کے ساتھ 331اعشاریہ 02ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ 303اعشاریہ 53ارب ڈالر رہی تھی ۔
حکومت نےپیر کےروز یہاں بتایاکہ زیرتجزیہ مالی سال میں کل درآمدات 8اعشاریہ 99فیصد بڑھ کر 507اعشاریہ 44ارب ڈالر ہوگئی ہے ۔مالی سال 18۔2017میں کل درآمدات 465اعشاریہ58ارب ڈالر رہی تھی ۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 19۔2018میں اشیااور خدمات کی کل برآمدات 535اعشاریہ 45ارب ڈالر کی رہی ہے جو مالی سال 18۔2017کے مقابلہ 7اعشاریہ 97فیصدزیادہ ہے ۔اسی میعاد میں کل درآمد 8اعشاریہ 48فیصد بڑھ کر 631اعشاریہ 29ارب ڈالر درج کی گئی ہے ۔
یواین آئی۔ایف اے