OthersPosted at: Nov 8 2019 8:23PM مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا استعفی، متبادل انتظام ہونے تک قائم مقام وزیر اعلی
ممبئی، 8 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو اپنا استعفی دیا جسے انہوں نے قبول کر لیا اور مسٹر فڑنویس کو متبادل انتظام ہونے تک قائم مقام وزیر اعلی کے طور پر کام کرنے کا حکم دیا۔
مسٹر فڑنویس نے گورنر کو استعفی دینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ مہاراشٹر میں عوام نے بی جے پی-شیوسینا اور دیگر پارٹی کے اتحاد کو مکمل اکثریت دی تھی لیکن ہم لوگ حکومت ابھی تک نہیں بنا پائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت نو نومبر کو ختم ہو رہی ہے، لہذا آج انهوں نے گورنر کو اپنا استعفی سونپ دیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔