RegionalPosted at: Jan 3 2021 6:52PM شدید ٹھنڈ، بارش کے درمیان مطالبات کے لیے ڈٹے کسان
غازی آباد/نوئیڈا 3 جنوری(یواین آئی)نئے سال کے آغاز سے شدید سردی اور اتوار کوبارش کے قہر کے درمیان زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی اترپردیش کی سرحد پر ڈٹے رہے غازی پور اور نوئیڈا کے چیلا بارڈر کسان کسی طرح اپنے آپ کو ٹھنڈ سے بچانے کی جدوجہد میں مصروف رہے زرعی قوانین کے خلاف کسان شدید ٹھنڈ اور دھند سمیت کئی مصیبتوں کے باوجود دہلی کی سرحدوں پر کسی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ تمام پریشانیوں کے باوجود کسان پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں ہیں۔ آج صبح سے ہورہی بارش ان کی تحریک پر مصیبت بن کر برس رہی ہے۔ بارش بھی مظاہرین کسانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔
بارش سے خود کو بچانے کے لئے کسان بھاگ کر ٹینٹ اورٹرالی کے نیچے چھپ گئے۔ شدید سردی کے درمیان ہوئی بارش نے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کردیا۔ کچھ کسانوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے حکومت سے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والے کسان بلّوسنگھ نے بتایا کہ ترپال اور جو کچھ بھی ہم لے کر آئے ہیں اسی سے سردی اور بارش سے اپنی حفاظت کررہے ہیں۔ مسلسل دوروز سے ہورہی بارش کی وجہ سے کسانوں کوپریشانیوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ لیکن نہ تو بارش نہ تو سردی ہم لوگوں کا حوصلہ نہیں توڑ پائے گی۔ ہم کسی بھی حالت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یواین آئی۔الف الف