image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 17:52 Hrs(IST)
National

کسان سندھو دہلی ہریانہ سرحد پر ہی مظاہرہ کرنے پر بضد

کسان سندھو دہلی ہریانہ سرحد پر ہی مظاہرہ کرنے پر بضد

نئی دہلی،28 نومبر(یواین آئی) زرعی قانونوں کے خلاف سندھو دہلی ہریانہ سرحد پر قومی شاہراہ 44 کو جام کرکے مظاہرہ کرنے والے ہزاروں کسانوں نے یہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔
انڈین کسان یونین پنجاب کے جنرل سکریٹری ہریندر سنگھ نے سنگھو بارڈر پر کسانوں کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد کہا ہے کہ میٹنگ میں یہ ہوا ہے کہ ہم یہاں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور یہاں سے کہیں نہیں جائیں گے۔ہم روز صبح 11 بجے ملیں گے اور اپنی حکمت عملی پر بات چیت کریں گے۔
سندھو دہلی ہریانہ سرحد پر ہی اپنی تحریک جاری رکھنے پر بضد کسانوں کی وجہ سے سے قومی شاہراہ 44پر پانچ کلومیٹر سے زیادہ لمبا جام لگ گیا اور اس کے پیش نظر پولیس نے راستے تبدیل کرنے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سندھو دہلی ہریانہ سرحد ابھی بھی دونوں طرف سے بند ہے۔برائے مہربانی متبادل راستے چنیں۔مکربا چوک اور جی ٹی کے روڈ سے ٹریفک ڈائورٹ کیا گیا ہے۔ٹریفک بہت زیادہ ہے۔برائے مہربانی سگنیچر برج سے روہنی اور اس کے دوسری سمت ،جی ٹی کے روڈ،قومی شاہراہ نمبر 44 اور سنگھو سرحد تک آؤٹر رنگ روڈ سے جانے سے بچیں۔
حالانکہ حکومت نے یہاں براڑی میں واقع نرنکاری میدان میں مظاہرے کی اجازت دے دی ہے لیکن زیادہ تر کسان وہاں جانے کو تیار نہیں ہیں۔کسان دہلی کے جنتر منتر یا رام لیلا میدان میں اپنا احتجاج ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔کسانوں نے آگے کی حکمت عملی طے کرنے کےلئے غور و خوض کرنے کے بعد سندھو دہلی ہریانہ سرحد پر ہی جمے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں ہریانہ اور دہلی پولیس نے شدید بیریکیڈنگ کرکے سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
کسان تنظیم کے رہنماؤں نے حکومت کے بات کرنے کی تجویز کی سنجیدگی پر وار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف اپنے حق میں بیان دے رہی ہے۔ یہ اس بات سے واضح ہے کہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کسانوں کو ان قانونوں کے فائدے سمجھائے گی لیکن ایک بار بھی اس نے یہ بات نہیں کی ہے کہ وہ ان قانونوں کو واپس لینے کو راضی ہے ۔حکومت کھوکھلی یقین دہانی اور بیان دے رہی ہے،جنہیں کسان اب قطعی قبول نہیں کرسکتے۔اس نے کئی مہینے تک مسلسل کسانوں کے احتجاج کو نظرانداز کیا ہے اور اسے طرح طرح سے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘
دہلی پولیس ذرائع کے مطابق قریب 20 ہزار کسان آج پنجاب،ہریانہ ،اترپردیش اور راجستھان سے یہاں تحریک میں حصہ لینے آسکتے ہیں،جس کے پیش نظر سبھی ضلعوں کی پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں  انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران بھی پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہی بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے انہوں نے پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ پر مشتمل 96 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی)معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image