NationalPosted at: Sep 21 2019 7:31PM کسانوں کو بولنے سے روکا جارہا ہے:پرینکا
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو ان آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر پرینکا گاندھی وڈرا نے سنیچر کو حکومت پر الزام لگایا کہ کسانوں کو بولنے نہیں دیا جارہا ہے۔
محترمہ وڈرا گاندھی نے کسانوں کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا وجہ ہے کہ کسانوں کو دہلی آکر اپنے مطالبہ کو اٹھانے سے روک دیا جاتا ہے؟ بی جے پی حکومت اپنی مہم میں کسانوں کی بھلائی کی بات کرتی رہتی ہے۔‘‘
پھر جب اترپردیش کا کسان کہتا ہے کہ انہیں گنے کا بقایہ چاہئے، قرض معافی اور بجلی کے دام میں کٹوتی چاہئے تو انہیں بولنے کیوں نہیں دیا جاتا؟
واضح رہے کہ مغربی اترپردیش کے گنا کسانوں نے اپنی بقایہ جات کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی تک مارچ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ظ ا