image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:07 Hrs(IST)
National

کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے سابقہ ​​حیثیت بحال کرنے کا فاروق کا مطالبہ

کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے سابقہ ​​حیثیت بحال کرنے کا فاروق کا مطالبہ

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے منگل کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ امن کے لئے 5 اگست 2019 سے قبل کی کشمیرکی حیثیت بحال کیا جائے اسپیکر اوم برلا کانگریس ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب ایوان میں سکون قاِئم کرنے کے لئے زراعت سے متعلق بلوں پرکانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو اختصار کے ساتھ اپنی بات کرنے کا موقع دے رہے تھے تو اسی دوران نیشنل کانفرنس کے رہنما نے بھی خطاب کے لئے ہاتھ اٹھایا۔ اسپیکر نے محسوس کیا کہ ایوان کے سینئر قائدین ہنگامہ بند کرنے کے بارے میں اپنی بات رکھیں گے ، لہذا مسٹر عبد اللہ کو مائک پر بولنے کا موقع دیا گیا۔
مسٹر عبداللہ نے کہا ، "جب تک 5 اگست سے پہلے کی صورتحال بحال نہیں ہوتی ، تب تک وہاں امن بحال نہیں ہوسکتا ہے۔"
مسٹر عبد اللہ کچھ اور بھی کہتے لیکن اس دوران ان کا مائک بند ہو گیا اور شور کے درمیان کچھ بھی نہیں سنا گیا۔ مسٹر عبداللہ کا مطلب جموں و کشمیر میں قیام امن کے لئے دفعہ 370 کی بحالی تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ریاست کو دیئے گئے خصوصی حقوق واپس لے لیا گیا تھا۔ تب وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اب یہ ریاست بھی ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ایک ریاست بن چکی ہے اور اس کے پاس کوئی اضافی حقوق نہیں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں بہار کے چار پارلیمانی حلقوں گیا ( محفوظ)، اورنگ آباد، نوادہ اور جموئی (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کرنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے  امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

اننت ناگ میں 7 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

19 Apr 2024 | 9:58 AM

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوارن 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image