InternationalPosted at: Jan 23 2018 3:34PM مہاراشٹر حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی ۔ فڑنویس
داووس ، 23جنوری (یو این آئی) مہارا شٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ شیو سینا کے ساتھ ان کی قیادت والی ریاستی حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔
ورلڈ اکنامک فورم کی یہاں ہورہی میٹنگ میں حصہ لینے آئے فڑنویس نے شیو سینا کے 2019 کے عام انتخابات اور آئندہ اسمبلی انتخابات اکیلے لڑنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ اپنی مدت مکمل کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی ہماری فتح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شیو سینا بہت کچھ کہتی رہی ہے ، انتظار کیجئے۔ اس وقت میری قیادت میں دونوں پارٹیوں کی مہاراشٹر میں مخلوط حکومت ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ حکومت نہ صرف اپنی مدت مکمل کرے گی بلکہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں ہم پھر سے کامیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اکتوبر2014 ہوئے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اور شیو سینا نے مل کر مقابلہ کیا تھا ۔ بی جے پی نے 123اور شیو سینا نے 63 سیٹیں جیتی تھیں۔
یو این آئی ج ا