image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:10 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

فیروز خان :ہمہ جہت اداکاری، منفرد اسلوب اور فنی انفرادیت کو تاحیات برقرار رکھا

فیروز خان :ہمہ جہت   اداکاری،  منفرد اسلوب اور فنی  انفرادیت کو  تاحیات برقرار رکھا

25 ستمبر یوم پیدائش کے موقع پر
نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) فیروز خان کے بارے میں اگر یوں کہا جائے کہ بہ حیثیت ہدایت کار اور فلمساز زیادہ کامیاب تھے تو یہ کچھ غلط نہیں ہو گا ۔
انہوں نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا بلکہ فلمیں پروڈیوس بھی کیں اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔

فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔
ان کے والد پٹھان اور والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔
انہوں نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔
فلموں کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان نے پردۂ سیمیں پر اپنی فنی صلاحیتوں اور ہمہ جہت اداکاری کی بدولت فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا‘ جو انہیں مقبولیت اور شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔
انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اسلوب اور فنی انفرادیت کو بھی تاحیات برقرار رکھا۔

انہوں نےاپنے فلمی کیریئر کی ابتدا دوسرے درجے کی فلموں میں بطور معاون اداکارسے کی تھی لیکن فلم اونچے لوگ میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور انہیں اوّل درجے کی فلمیں ملنے لگیں۔
فلم آدمی اور انسان میں انہیں ان کی اداکاری کے لیے بطور معاون اداکار پہلا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔
حالاں کہ اس وقت فیروز خان نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت تو قائم کرلی تھی لیکن انہیں فلموں میں لیڈ رول کے لئے بہت کم ہدایت کار و فلم ساز منتخب کرتے تھے جس سے ان کی زندگی میں ایک انقلاب پیدا ہوا اور جلد ہی انہوں نے اداکاری تک ہی محدود نہ رہ کر فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور کامیاب بھی رہے۔
اگر یہ کہا جائے کہ وہ اداکار سے زیادہ ہدایت کار اور فلم ساز تھے تو غلط نہ ہوگا۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
0959

image