image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:35 Hrs(IST)
Sports

فرانس 20 سال بعد پھر سے فٹ بال کا بادشاہ

فرانس 20 سال بعد  پھر سے فٹ بال کا بادشاہ

ماسکو، 15 جولائی (یو این آئی) فرانس نے توقعات کے مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار فائنل کھیلنے والے کروشیا کو اتوار کے روز 4-2 سے شکست دے کر 20 سال بعد 21 ویں فیفا عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔

فرانس نے 1998 میں اپنی میزبانی میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس کامیابی کے 20 سال بعد اس نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اس شکست کے ساتھ کروشیا کا اپنے اولین فائنل میں تاریخ بنانے کا خواب ٹوٹ گیا۔

image