NationalPosted at: Sep 14 2024 6:28PM انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا
نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اب ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے جس کا نام 'بہترین ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024' ہے تاکہ ہندوستانی نوجوان فلم سازوں/ ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ یہ اطلاع آج یہاں وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔
55 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی ) ۔ 2024، 20 نومبر سے 28 نومبر 2024 تک گوا میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب کے ساتھ ’بیسٹ ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ’بیسٹ ڈیبیو انڈین فیچر فلم‘ کے لیے 5 لاکھ روپے کا ایوارڈ اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
اس سیکشن کے لیے اندراجات اب 23 ستمبر تک فلم فیسٹیول کے پورٹل پر آن لائن جمع کیے جا سکتے ہیں۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ " آئی ایف ایف ئی اس سیکشن کے ذریعے ہندوستانی پہلی فلموں پر بھی توجہ مرکوز کرے گا جو ملک بھر سے بیانیہ اور سنیماٹوگرافک انواع کی وسیع اقسام کو پیش کرے گی۔" اس کا مقصد نئے ڈائریکٹرز کے کام کی نمائش کرکے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ‘‘
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان نئے آنے والوں پر توجہ مرکوز کرکے، یہ ڈویژن سنیما کہانی سنانے والوں کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی ایف ایف آئی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ