NationalPosted at: Oct 6 2022 8:55PM ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں میڈیا کی سہولت کے لیے کام شروع ہو گیا
نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کی خبریں مرتب کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کے لیے ایک خصوصی انتظام شروع کر دیا گیا ہے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہےکہ"آپ میڈیا کے نمائندے بن سکتے ہیں اگر آپ نے یکم جنوری 2022 کو 21 سال کی عمر مکمل کر لی ہے اور آپ کا تعلق پرنٹ، الیکٹرانک یا یہاں تک کہ کسی ڈیجیٹل/آن لائن میڈیا تنظیم سے ہے۔
اگر آپ ایک آزاد صحافی کے طور پر اپنا راستہ خود بنا رہے ہیں تب بھی آپ کا خیرمقدم ہے، بشرطیکہ آپ عمر کے معیار پر پورا اتریں۔ آپ my.iffigova.org/extranet/media/ لنک پر آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں۔
میڈیا کے نمائندے 5 نومبر 2022 تک رات 11:59:59 (ہندوستانی معیاری وقت) تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکیں گے۔
53 واں آئی ایف ایف آئی سیاحت کے نقطہ نظر سے دنیا کے مشہور گوا میں 20-28 نومبر تک منعقد ہوگا۔
میلے میں ہندوستان اور دنیا بھر کی بہترین عصری اور کلاسک فلموں کا مجموعہ پیش کیا جائے گا۔ اس دوران میڈیا کے نمائندوں کو دنیا کے نامور فلم سازوں، اداکاروں، تکنیکی ماہرین، نقادوں، ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ سنیما کے ہندوستانی مہاکنبھ میں غوطہ لگانے کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے پرجوش فلمی شائقین کو دیکھنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔
اس فلم فیسٹیول کے دوران سنیما کی دنیا سے متعلق تمام موضوعات پر بحث و مباحثہ کے سیشن بھی ہوں گے۔ سال 1952 میں قائم کیا گیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) ایشیا کے سب سے نمایاں فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا