image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:38 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

فلم 'جڑواں2 ' سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر سامنے آئیں گے

فلم 'جڑواں2 ' سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر سامنے آئیں گے

ممبئی، 3ستمبر(یو این آئی)معروف اداکار سلمان خان کے پرستاروں کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ ان کے ہر دل عزیز اسٹار فلم 'جڑواں2 ' میں مہمان اداکار کی شکل میں نظر آئیں گے۔
'جڑواں' میں سلمان خان کی اس طرح کی شمولیت سے نہ صرف ان کے فینس کو خوشی ہوگی بلکہ پہلی فلم جڑواں کی طرح اس فلم میں بھی سلمان کو نہ دیکھنے کا ملال بھی کافور ہو جائیگا۔
حال ہی میں فلم کے ٹریلر کا شاندار لانچ کیا گیا۔
شائقین کو ٹریلر خوب پسند آیا اور اس کا پرزور رد عمل نظر آیا. ٹریلر نے لو گوں میں اس فلم کو لیکر کافی امیدیں جگا دی ہیں. لوگوں کو اس فلم میں تفریح کے سارے عناصر موجود ہیں. اس فلم میں ایک طرف تو ایک خوب صورت کہانی اور ڈرامہ ہے اور دوسری طرف ایکشن، رومانس اور کامیڈی بھی ہے. مزید برآں سلمان خان کی موجودگی کی چاشنی بھی ہے. فلم 'جڑواں2 ' میں مرکزی کردار ورون دھون، جیکلین فرنانڈیز اور تپسی پننونبھا رہے ہیں۔
ہدایت کار ڈیوڈ دھون. فلم ساز ساجد ناڈیاڈ والا اور ڈیوڈ ڈھون ہیں۔
اس فلم فاکس اسٹار اسٹوڈیوز اور ناڈیاڈ والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے کو پیش کیا ہے۔
یہ فلم 29 ستمبر کوسنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
یو این آئی۔
ایف اے۔
م الف

image