image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:13 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

فرحان اختر فیملی فلم لکھنؤ سنٹرل دیکھنے کے لئے بیقرار

فرحان اختر فیملی فلم لکھنؤ سنٹرل دیکھنے کے لئے بیقرار

ممبئی، 14ستمبر(یو این آئی)حب سے فرحان اختر نے فلم "لکھنؤ سنٹرل" میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تبھی سے فرحان اختر کے خاندان کے لوگ اس فلم کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیںیہ فلم کل یعنی15 ستمبر 2017 کو ریلیز ہورہی ہے۔
فرحان پہلی دفعہ اس فلم میں یو.پی. کے باشندے کا کردار نبھا رہے ہیں. فرحان نے اپنی سابق فلموں میں شہر کے باشندے کا رول کیا ہے. یہ پہلا اتفاق ہے کہ انہوں نے ایک دیہی یعنی یو.پی کے چھوٹے شہر کے نوجوان کا کردار نبھایا ہے. یہی وجہ ہے کہ ان کے خاندان کا ہر فرد انہیں اس کردار میں دیکھنے کے لئے بے قرار ہے. شاید یہی وجہ ہے کہ فلم "لکھنؤ سنٹرل" کی تشہیری مہم کے دوران فرحان اختر نے باضابطہ لکھنؤ اور خیرآباد کا دورہ کیا. فرحان کے مداحوں کو اس بات کا علم ہے کہ فرحان کے آباء واجداد خیر آباد سے تھے. انہوں نے وہاں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا. انکے خاندان کے لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور گرمجوشی سے پیش آئے. فلم "لکھنؤ سنٹرل" میں فرحان کشن موہن گرہوترا کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا تعلق اتر پردیش کے ایک چھوٹے شہر مرادآباد سے ہے. وہ ا یک اولوالعزم گلوکار بننا چاہتا ہے.کشن بھوجپوری گلوکار منوج تیواری کو اپنا استاد مانتا ہے اور اس کا بہت بڑا مداح ہے. 'لکھنؤ سینٹرل' بطور ہدایت کار رنجیت تیواری کی پہلی فلم ہے. اس فلم کو پیش کیا ہے نکھل اڈوانی نے اور اسکے فلم ساز ہیں وایکوم 18موشن پکچرس اور اممے انٹرٹینمنٹ اینڈ موشن پکچرس. امید کی جاتی ہے کہ یہ فلم ناظرین کو پسند آئے گی۔
یو این آئی۔
ایف اے۔
م الف

image