image
Thursday, Feb 21 2019 | Time 23:43 Hrs(IST)
  • تھرور نے عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی
  • کانگریس نے سرجیکل اسٹرائک کے کمانڈر کو پارٹی میں ’ٹاسک فورس‘ کا سربراہ بنایا
  • عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی
  • جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کے قتل پر کمیشن کا نوٹس
  • جموں وکشمیر: ریزرویشن کے فوائد بین الاقوامی سرحد کے نزدیک رہنے والے افراد کو بھی دیئے جائیں گے
  • پلوامہ دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ،لیکن جموں وکشمیر کے مسئلہ کاحل تلاش کرنا بھی انتہائی ضروری :جولیو ربیرو
  • سری نگر 35 لاکھ لوگوں کا شہر ہوگا، ماسٹر پلان 2035 کو منظوری دے دی گئی
  • طلاق پر روک سمیت ،چار آرڈی نینس جاری
Entertainment Share

فلم ’سون چڑیا‘میں کیا منوج واجپئی کا کردار ڈاکو مان سنگھ سے متاثر ہے؟

فلم ’سون چڑیا‘میں کیا منوج واجپئی کا کردار ڈاکو مان سنگھ سے متاثر ہے؟

ممبئی ،11جنوری(یو این آئی)ہندوستان میں ڈاکوؤں کی کہانی کے سلسلے میں لوگوں میں تجسس رہا ہے اور یہاں کے عوام ڈاکوؤں کی کہانی بڑی دلچسپی سے سنتے آئے ہیں۔
اسی کڑی میں وسطی ہندوستان میں ڈاکوؤں کی کہانی پر مبنی فلم’سو ن چڑیا‘ رواں سال کی قابل انتظار فلموں میں سے ایک ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئے ٹریلر نے فلم کے تئیں ناظرین کے تجسس بڑھا دیا ہے۔
ٹریلر میں ششانت سنگھ راجپوت ڈاکو کے کردار میں کافی خوب لگ رہے ہیں تو وہیں منوج واجپئی نے ایک بار پھر اپنے بااثر ڈائیلاگ سے ہر کسی کا دل جیت لیا ہے۔
ٹریلر میں منوج واجپئی کی جھلک دیکھنے کے بعد قیاس لگائے جا رہے ہیں ان کا کردار ڈاکو مان سنگھ سے میل کھاتا ہے۔
ڈاکو مان سنگھ آگرہ میں پیدا ہونے والے ایک بدنام ڈاکو تھے۔
ڈاکو مان سنگھ پر لوٹ مارکے 1112 اور قتل کے 185 معاملے درج تھے، لیکن غریبوں میں اس کی شبیہ رابن ہڈ کی طرح تھی۔

مجبور اور کمزور لوگوں کو حق دلانے کے لئے مان سنگھ نے خونی کھیل ضرور کھیلے تھے لیکن اس نے کبھی کسی بے بس انسان کو نہیں ستایا۔
ٹیزر اور پوسٹر کی ہی طرح فلم کا ٹریلر بھی مؤثر کن ثابت ہوا ہے جس میں ایکشن، سیاست، ڈراما، خون خرابہ، بدلہ، ہار، جیت سب کچھ ناظرین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
اس فلم کن اہم کردار میں ششانت سنگھ راجپوت، بھومی پیڈنیکر ، منوج واجپئی، رنویر شورے اور آشوتوش رانا سٹارنگ ، سون چڑ یا میں ڈاکو کے دور پر مبنی میں ایک گنوار اور کٹر کہانی پیش کی جائے گی۔

ابھیشیک چوبے کی ہدایت اور مدھیہ پردیش کی بیہڑوں میں فلمائی گئی سون چڑیا میں دھماکیدار ایکشن کی بھرمار ہوگی۔
اڑتا پنجاب' اور 'عشقیہ' جیسی کہانی کے ساتھ ناظرین کی تفریح کرانے والے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے اب اپنی آنے والی فلم سون چڑیا کے ساتھ چمبل کی کہانی پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔
پروڈیوسر رونی سکرووالا جنہوں نے نہ صرف بلاک بسٹر ہٹ فلم دی ہیں بلکہ ایوارڈ یافتہ فلموں کے سرتاج اب ’سون چڑیا‘ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں جو 8 فروری 2019 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.۔

یو این آئی۔
ع ا۔

رحمان

رحمان نے ہندستانی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دلائی

6 جنوری یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی، 5 جنوری (یو این آئی)اللہ رکھا رحمان جنہیں عام طور پر اے آر رحمان کے طور پر جانا جاتا ہے ہندوستان کے ایک معروف موسیقار و گلوکار ہیں جنہوں نے ہندوستانی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر خصوصی شناخت دلائی ہے۔

پردیپ، محب وطن کے گیت لکھنے کے لئے مشہور تھے

یوم پیدائش 6 جنوری پر خصوصی پیش کش
ممبئی 5 فروری (یو این آئی) یوں تو ہندوستانی سنیما میں بہادروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اب تک نہ جانے کتنے گیتوں کی تخلیق ہوچکی ہے لیکن ’اے میرے وطن کے لوگوں، ذرا آنکھ میں بھر لو پانی، جو شہید ہوئے ہیں ان کی ،ذرا یاد کرو قربانی ‘ جیسےگیت لکھنے والے وطن پرست رام چندر دویدی عرف پردیپ کے اس گیت کی بات ہی کچھ خاص ہے۔

100

100 کروڑ کلب کی کوئین دیپیکا پاڈوکون

5 جنوری سالگرہ کے موقع پر جاری
ممبئی، 4 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ میں دیپیکا پاڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔

عامر

عامر مہابھارت میں کرشن کا کردار ادا کریں گے

ممبئی،24دسمبر(یواین آئی)مشہور اداکار عامر خان فلم مہابھارت میں کرشن کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔

رجنی

رجنی کانت بس کنڈیکٹرسے ہیر و بنے

12 دسمبر ، یوم ولادت کے موقع پر
ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی ) جنوبی ہند فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل (1957) سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی كانت اپنا گرو مانتے ہیں۔

ریڈیو

ریڈیو جاکی بنیں گی کرینہ کپور

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور ریڈیو جاکی بننے جا رہی ہیں۔

سلمان

سلمان کو بہترین دوست سمجھتی ہیں کٹرینہ کیف

نئی دہلی 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف دبنگ سٹار سلمان خان کواپنا سب سے اچھا دوست مانتی ہیں۔

عامر

عامر خان ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر معافی کے طلب گار

ممبئی،27نومبر(یواین آئی)مشہور اداکار عامر خان نے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر لوگوں سے معافی مانگی ہے۔

سارا

سارا اور کارتک ایک ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی،27نومبر(یواین آئی)اداکارہ سارا علی خان پردہ دسیمیں پر کارتک آرین کے ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گی۔

رینوکا

رینوکا شہانےشبانہ اور کاجول کو لے کر فلم بنائیں گی

ممبئی،27نومبر(یواین آئی)اداکارہ رینوکا شہانے،شبانہ اعظمی اور کاجول کو لے کر خواتین پر مرکوز ایک فلم بنانے والی ہیں۔

کامیڈی کنگ  کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

کامیڈی کنگ کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، اسٹائل اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

image