image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:51 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

فلم فیئر ایوارڈ میں گلی بوائے نے مچائی دھوم، رنویر اور عالیہ فاتح

فلم فیئر ایوارڈ  میں گلی بوائے نے مچائی دھوم، رنویر اور عالیہ  فاتح

ممبئی ، 16 فروری (یو این آئی) 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ کے لئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کوبہترین اداکار و اداکارہ کے ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔

65 ویں فلم فیئر ایوارڈپروگرام کا اہتمام اس مرتبہ ممبئی کے بجائے گوہاٹی میں منعقد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
اس فلم فیئر ایوارڈ پروگرام میں فلم ’گلی بوائے‘ نے دھوم مچادی جس نے نو صرف سرفہرست فلم کا ایوارڈ جیتا ، بہترین اداکار و اداکارہ سمیت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔

زویا اختر کو اس فلم کے لئے بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
سدھانت چترویدی کو گلی بوائے کے لئے بہترین معاون اداکار اور امرتا سبھاش کو بہترین معاون اداکارہ کا خطاب دیا گیا۔
اسی طرح وجے ماریہ کو بہترین مکالموں اور ریما کاگتی اور زویا اختر کو بہترین اسکرین پلے ایوارڈ دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بہترین سینماٹوگرافی ، جئے اوجا (گلی بوائے) ، بہترین پس منظر ، کرش کالے اور دی سالویز آڈیو کلیکٹو (گلی بوائے) کو بہترین نغمے اور انکر تیواری اپنا ٹائم آئے (گلی بوائے) کو دیا گیا۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1155

image