NationalPosted at: Jul 18 2019 6:38PM نوجوانوں کو روزگار لینے نہیں، دینے والے بنانے کی کوشش: نرملا
نئی دہلی، 18جولائی (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو کہا کہ بجٹ میں کئے گئے التزامات کا مقصد کاروبار کو آسان بنانا اور میک ان انڈیا کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کا نوجوان روزگار لینے والا نہیں بلکہ روزگا ر دینے والا بن سکے۔
محترمہ سیتارمن نے لوک سبھا میں مالیابی بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سب کو راحت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسٹارٹ اپ کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ رہائشی املاک کی راحت دینے کے لئے مستحق اسٹارٹ اپ کو دو برس کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاروبار کو آسان بنانے اور میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لئے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں۔ یہ اقدامات نوجوان طبقہ کو انٹرپرینر شپ کے شعبہ میں آگے بڑھانے کے لئے کئے گئے ہیں۔اس کے تحت نوجوانوں کے لئے کاروبار آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ نوجوان روزگار لینے والوں کی قطار میں کھڑا نہیں ہو بلکہ آئندہ وقت میں یہ روزگار دینے کی حالت میں ہو۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1820