OthersPosted at: Mar 18 2023 12:59PM حیدرآباد:پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
حیدرآباد18مارچ(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے شاستری پورم علاقہ میں پلاسٹک کے گودام میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے گودام میں رکھی دو ڈی سی ایم وینس جل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔ اس آگ کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف کاماحول دیکھاگیاجو اپنی جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی کافی دور سے نظرآرہاتھا۔آج صبح پیش آئے اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ پولیس اس واقعہ کی جانچ کررہی ہے۔اس واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس کے ملازمین نے وہاں جمع ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کاکام کیا۔
یواین آئی وخ