image
Friday, Feb 23 2024 | Time 02:43 Hrs(IST)
National

اپریل تا اکتوبر مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کے 45.6 فیصد تک پہنچ گیا

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کا مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں یعنی اپریل سے اکتوبر 2022 کے دوران 7.54 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو بجٹ میں تخمینہ لگائے گئے سالانہ تخمینہ کا 45.6 فیصد ہے۔
بدھ کو جاری کردہ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021-22 کی اسی مدت کے لیے مالیاتی خسارہ 5.47 لاکھ کروڑ روپے کے ساتھ سالانہ بجٹ تخمینہ کے 36.3 فیصد کے برابر تھا۔
رواں مالی سال میں اپریل تا اکتوبر کی مدت میں سرکاری وصولیاں 13.86 لاکھ کروڑ روپے اور اخراجات 21.4 لاکھ کروڑ روپے رہے۔ وصولیوں کا یہ اعداد و شمار سالانہ تخمینہ کا 60.7 فیصد اور اخراجات کا 54.3 فیصد ہے۔
اپریل-اکتوبر 2022 میں ریونیو کی وصولی 13.50 لاکھ کروڑ روپے رہی، جس میں ٹیکس ریونیو 11.71 لاکھ روپے اور نان ٹیکس ریونیو 1.79 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس مدت کے دوران محصولاتی خسارہ 3.85 لاکھ کروڑ روپے تھا، جو پورے سال کے بجٹ تخمینہ کا 38.8 فیصد ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے رواں مالی سال میں مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے 6.4 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.7 فیصد تھا۔
حکومت نے اس سال مئی میں پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کی تھی جس سے محصولات کی وصولی پر اثر پڑنے کی امید ہے۔
آئی سی آر اے کی چیف اکانومسٹ ادیتی نیر نے کہا کہ اپریل-اکتوبر 2022-23 میں مرکزی حکومت کے خالص ٹیکس ریونیو میں 11 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا، جبکہ اسی مدت کے دوران نان ٹیکس ریونیو گزشتہ کے مقابلے میں 14 فیصد کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسی مدت کے دوران محصولات کے اخراجات میں 10 فیصد اور سرمائے کے اخراجات میں 62 فیصد کے تیزی سے اضافے کی وجہ سے ان سات مہینوں میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 7.6 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
آئی سی آر اے کا تخمینہ ہے کہ رواں مالی سال میں مالیاتی خسارہ 6.4 فیصد کے ہدف سے زیادہ نہیں جائے گا کیونکہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو موجودہ قیمتوں پر 15 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ بجٹ کی شرح نمو تقریبا 9.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

وزیراعظم نے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

نوساری، 22 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے نوساری میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) کسانوں کو 'انا داتا' اور 'بھائی' کہتے ہوئے مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ ان کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
گجرات سے شروع ہونے  والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

گجرات سے شروع ہونے والا امول دودھ فیڈریشن برگد کا درخت بن کر پوری دنیا میں پھیل گیا ہے :مودی

احمدآباد، 22 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کوآپریٹیو دودھ ماکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ گجرات کے دیہاتوں نے 50 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ آج برگد کا ایک بڑا درخت بن چکا ہے اور آج برگد کے اس بڑے درخت کی شاخیں ملک و بیرون ملک پھیل چکی ہیں۔

...مزید دیکھیں
کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرکے حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسانوں اور فوجیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے اور عوام کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

دہلی حکومت سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے 'مشن موڈ' میں کام کر رہی ہے: آتشی

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) دہلی کے تعمیرات عامہ کے وزیر آتشی نے جمعرات کو کہا کہ کیجریوال حکومت یہاں کی سڑکوں کو مسافروں کے لیے بہتر، خوبصورت اور محفوظ بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سترہویں لوک سبھا کے دوران 138 رپورٹیں پیش کیں

نئی دہلی، 22 فروری (یواین آئی) سترہویں لوک سبھا کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 138 معاملے کی چھان بین کی اور اتنی ہی رپورٹیں پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مولانا آزاد نے اردو صحافت کو زمانے کی رفتار سے آنکھیں چار کرنے کا سلیقہ سکھایا:معصوم مرادآبادی

مانو لکھنؤکیمپس میں مولانا آزاد کی صحافتی خدمات کے موضو ع پر توسیعی خطبہ کا انعقاد
لکھنؤ،22 فروری (یو این آئی) مولانا آزاد نے اردوصحافت کو اس معراج پر پہنچایا کہ وہ دیگر ترقی یافتہ زبانوں کی صحافت کے ہم پلہ قرارپائی۔

...مزید دیکھیں
image