NationalPosted at: Jun 23 2024 8:09PM سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مانسون کے پیش نظر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نارتھ بلاک میں آج دوپہر 11 بجے شروع ہوئی اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل، وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا، ریاستوں کے داخلہ سکریٹریز، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور دریا کے تحفظ اور ارضیاتی سائنسز ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارتوں کے افسران، ریلوے بورڈ کے چیئرمین، این ڈی ایم اے کے ممبران اور سیکرٹریز (انچارج)، این ڈی آر ایف اور محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل واٹر کمیشن کے چیئرمین، این ایچ اے آئی چیئرمین اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مانسون کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں موسلادھار بارش کے سبب سیلاب آیا ہے۔ میٹنگ میں سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔