image
Monday, Jan 20 2025 | Time 02:07 Hrs(IST)
National

خوراک کی سکیورٹی اور کسانوں کی بہبود – مودی کی گارنٹی:پیوش گوئل

خوراک کی سکیورٹی اور کسانوں کی بہبود – مودی کی گارنٹی:پیوش گوئل

نئی دہلی ،23فروری (یواین آئی)ایک ایسے وقت میں جب خوراک کی عالمی سپلائی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ ، جنگ اور موسم سے متاثر ہے، ہندوستان میں صورت حال   صارفین اور کسان، دونوں کے لیے نمایاں طور پر اطمینان بخش ہے ان خیالات کا اظہار کامرس وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک وتقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کےمرکزی وزیرپیوش گوئل نے اپنے ایک مضمون میں کیاہے وزیرموصوف کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم مودی کی قیادت والی کابینہ نے کسانوں کے فائدے کے لیے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت میں 8 فیصد اضافہ کیا، جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ گنے کی قیمت حاصل کر رہے ہیں، جب کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ بھارتی صارفین کو دنیا میں سب سے سستی چینی ملے۔ایسے ہی بہت سے اقدامات ہیں، جن کسانوں کی فلاح و بہبود اورصارفین کے مفاد کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں، وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر ہر شہری کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، 29 روپے فی کلو گرام کے حساب سے "بھارت چاول" کے آغاز کے ساتھ ہمارے شہریوں کے لیے سستی قیمتوں پر اناج کی فراہمی کو یقینی بنایاہے۔
ہمارے محنتی کسانوں کا شکر ہے کہ وہ زیادہ تر زرعی اجناس کی کافی پیداوار کے ساتھ ملک کو خودکفیل بنا رہے ہیں، حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج فراہم کر رہی ہے، اور باقی آبادی کے لیے کھانے کی اشیاء بہت معقول قیمت پر دستیاب ہیں۔
ان کے بقول مودی حکومت نے ہمیشہ ہی حساس غذائی اجناس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کم کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی ہے۔ پچھلے سال، اس نے 60 روپے فی کلو گرام کی انتہائی سبسڈی والی شرح پر "بھارت دال" اور 27.50 روپے فی کلو گرام کی کم قیمت پر "بھارت آٹا" لانچ کیا۔ اسی طرح مرکزی ایجنسیاں سستی پیاز فروخت کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اس نے ٹماٹر کی سپلائی اس وقت کی، جب قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی تھیں، جس کے لئے مرکزی حکومت نے بل میں بڑے فرق کی ادائیگی کی۔ "بھارت" کے نام سے غذائی اجناس کی فروخت کو تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 18,000 سے زیادہ فروخت کے مراکز پر دستیاب ہیں۔
مسٹر پیوش گوئل نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت نے اس سے پہلے کبھی خوردہ بازار میں اناج یا دالیں فروخت نہیں کیں۔ وزیراعظم مودی نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیشہ فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی ۔ پچھلے سال، جیسے ہی بے موسم بارشوں نے ٹماٹر کی سپلائی میں خلل ڈالا، حکومت نے تیزی سےحرکت کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو پلٹ دیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اچھے معیار کی دال، چاول اور آٹا معتدل قیمتوں پر سپلائی کی جائیں۔ یہ اقدامات معاشرے کے ہر طبقے کی مدد کے لیے بلا تفریق نافذ کئے گئے ہیں ۔
اس حکومت کا ایک اور بے مثال اقدام مارکیٹ میں فوری مداخلت کے لیے زرعی - باغبانی کی اشیاء کا ایک وافر ذخیرہ قائم کرنے کی خاطر ایک مخصوص قیمتوں کے استحکام کے فنڈ کا قیام ہے۔ حکومت نے اہم دالوں اور پیاز کی سستی دستابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کی ہے، جس کے لیے مجموعی بجٹ امداد 27,489 کروڑروپے رکھی گئی ہے۔
انھوں نے کہاکہ حکومت نے ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ سپلائی کی ذخیرہ اندوزی کرنے یا مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ثابت ہو گی۔ ایسے میں جبکہ چند مہینوں میں گندم کی ریکارڈ فصل کی توقع ہے، لیکن حکومت کوئی خطرہ مول نہیں لے رہی ہے۔ اس نے گندم پر اسٹاک کی حد قائم کر دی ہے اور مارکیٹ میں اس کی سپلائی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ 22 ضروری اشیائے خوردونوش کی خوردہ اور ہول سیل قیمتوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قیمتوں کی نگرانی کرنے والے 550 مراکز سے معلومات کے ساتھ، قیمتوں کے رجحانات کا تجزیہ کیا جاتا ہے ،تاکہ قیمتوں کو کم کرنے کے لیے وافر ذخیرے سے اسٹاک جاری کرنے کے مناسب فیصلے کیے جائیں، اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے اسٹاک کی حدیں نافذ کی جائیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ گنے کی پلائی کے نئے سیزن کے آغاز کے بعد ،چینی کی مل سے باہرقیمت میں 3.5-4 فیصد کی کمی آئی ہے، جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ کسان اچھی کمائی کرسکیں اور ان کو وقت پر ادائیگی کی جاسکے۔ ایتھنول کی ملاوٹ کے پروگرام نے صنعت کی افادیت کو بڑھایا ہے، جس سے مل مالکان کو23-2022 میں گنے کے تقریباً 99.5 فیصد واجبات کی ادائیگی میں مدد ملی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے کم واجب الادا رقم ہے، جو کسانوں کی فلاح و بہبود پر وزیراعظم مودی کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے۔
ہندوستان میں خوردنی تیل کی قیمت ، درآمداتی محصول میں تبدیلی سمیت فعال اقدامات کے بعد، دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ سال سرسوں کے تیل کی خوردہ قیمت میں 18.3فیصد، سویابین تیل کی قیمت میں 17.1فیصد، سورج مکھی کے تیل کی قیمت میں 23.8فیصد اور آر بی ڈی پامولین کی قیمت میں 12فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے۔ خوردہ اور تھوک بازاروں میں گندم اور آٹے کی کل ہند اوسط قیمتوں میں کمی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے۔
حکومت نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسانوں کو مناسب قیمتیں حاصل ہوں، گندم، چاول اور چینی کی برآمدات کو محدود کر دیا ہے، تاکہ ملک میں مناسب سپلائی اور متعدل قیمتوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس نے گھریلو رسد بڑھانے کے لیے اوپن مارکیٹ سیلز اسکیم کے تحت چاول اور گندم کی فروخت میں اضافہ کیا ہے۔ "بھارت چاول" کا آغاز، جو دیگر اقدامات کے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے، چاول کی قیمتوں کومعتدل بنانے میں دور رس ثابت ہوگا۔
مسٹر گوئل کے مطابق مفت خوراک کی اسکیم نے ، لوگوں کی اس تباہ کن وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے میں مدد کی تھی، جس نے عالمی معیشت کوہلاکر رکھ دیا تھا۔ اگرچہ وباء ختم ہو چکی ہے، لیکن وزیر اعظم کی ہمدرد قیادت، اور اس کے نتیجے میں فراخدلانہ فلاحی اسکیم جاری ہے۔ حکومت نے پہلے ہی پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اگلے پانچ سالوں میں وزیراعظم مودی کی تیسری میعاد کے دوران 11.80 لاکھ کروڑ روپے کا زبردست وعدہ کیا ہے۔ یہ اسکیم مالیاتی نظم و ضبط پر سمجھوتہ کیے بغیر فراخدلانہ فلاحی اسکیموں کو چلانے کے وزیر اعظم کے بے عیب ریکارڈ کو آگے بڑھاتی ہے۔ اسی طرح یہ حکومت ضروری اشیائے خوردونوش کے لیے بازار میں اخلاقیات اور نظم و ضبط کو یقینی بناتی ہے۔اس کے نتیجے میں، وبائی امراض اور یوکرین کے بحران کے دوہری جھٹکوں کے باوجود، جس نے اسے بہت مشکل بنا دیا تھا، پچھلی دہائی مہنگائی پر قابو پانے میں ہندوستان کے لیے بہترین ثابت ہوئی ہے ۔ یہ اس حقیقت کے باوجود حاصل کیا گیا ہے کہ ہمیں یو پی اے سے ایک "کمزور -5" معیشت وراثت میں ملی تھی، جو کہ بدعنوانی، غریبوں کے لیے عدم احترام، اور دوعددی افراط زر سے دوچار تھی۔
مرکزی وزیرنے مزید کہاکہ خوراک کی سکیورٹی اور افراط زر کے کنٹرول میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی، اس وقت سامنے آئی جب ملک کو سب سے زیادہ چیلنجنگ بیرونی ماحول کا سامنا تھا۔ یہ صرف 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔
یواین آئی۔ ایف اے

خاص خبریں
مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کسی خیال کو کامیاب بنانے کے لیے اس کی طرف لگن اور کشش سب سے اہم ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

جونپور:19جنوری(یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہندوستان سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں نیپال کو 18 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا آج اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹرن میں 26 پوائنٹس حاصل کیے وہیں نیپال کی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے ٹرن کا اسکور 26-0 رہا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

لکھنؤ:19جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مہاکمبھ میلہ علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ کی پوری جانکاری لی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر  جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا  خطاب

ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) رفتار، حکمت عملی اور مہارت کے زبردست مظاہرہ کے ساتھ، ہندوستانی خواتین کی کھو کھو ٹیم نے اتوار کی رات اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہندوستانی خواتین نے نیلی جرسی میں کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ فائنل میچ میں نیپال پر غلبہ حاصل کیا اور اسے 78-40 کے یک طرفہ اسکور سے جیت لیا۔

...مزید دیکھیں
مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ نگر:19جنوری(یواین آئی) مہاکمبھ نگر میں جھونسی تھانہ علاقے میں لوور سنگم کے سیکٹر 19 میں اتوار کو آگ لگنے سے 18ٹینٹ جل کر راکھ ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا  کلیدی ملزم  گرفتار عدالت  نے  پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا کلیدی ملزم گرفتار عدالت نے پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) فلم اداکار سیف علی خان پر انکی رہائش گاہ پہونچ کر ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے کے کلیدی ملزم کو ممبئ پولیس نے گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے گرفتاری کے بعد اسے مقامی تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا-
ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئ ہے پولیس کا دعوی ہیکہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور اس نے اپنی شہریت اور شناخت کو پوشیدہ رکھکر وجئے داس کے نام سے گزشتہ چھ ماہ سے ممبئ میں مقیم تھا اور گھریلو کام کیا کرتا تھا-
ملزم کو پولیس کی بھاری جمعیت میں دوپہر دیڑھ بجے باندرہ کی مقامی تعطیل عدالت میں پیش کیا گیا جس کے دوران پولیس ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا، اور وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔

...مزید دیکھیں

---

18 Jan 2025 | 2:22 PM

دیوداس ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ایک اعلیٰ ذات کے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ساری خوبیوں کا مالک ہونے کے باوجود محض اس بنیاد پرگھروالوں کی مخالفت کا شکار ہوجاتا ہے کہ اسے ایک چھوٹی ذات کی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔

image