image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 19:42 Hrs(IST)
Sports

ایمبولو کے گول سے کیمرون ہار گیا

ایمبولو کے گول سے کیمرون ہار گیا

الوکراہ، 24 نومبر (یو این آئی) سوئٹزرلینڈ نے کیمرون میں پیدا ہونے والے بریل ایمبولو کے گول کی بدولت جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی کے اپنے میچ میں کیمرون کو 1-0 سے شکست دے دی۔

دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں ایمبولو نے گول کر کے سوئٹزرلینڈ کو گروپ ٹیبل میں سرفہرست رکھا۔
ورلڈ کپ میں 20 سال بعد اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا کیمرون نے اس سے قبل مقابلے پر اپنی پکڑ مضبوط کررکھی تھی لیکن ایمبولو کا گول سوئس ٹیم کی جیت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔

image